عراق میں طالبہ گریجویشن کی تقریب کے دوران اچانک انتقال کرگئی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر اربیل میں گریجویشن کی تقریب کے دوران طالبہ اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث انتقال کرگئی۔
زیلان دشتی صلاح الدین یونیورسٹی اربیل کے شعبہ ماحولیاتی سائنس و صحت کی طالبہ تھیں۔
نوجوان طالبہ گزشتہ روز یونیورسٹی کی 45ویں گریجویشن تقریب میں شریک تھیں جہاں اچانک طبیعت بگڑ گئی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 23 سالہ طالبہ کو تقریب کے دوران دل سے متعلق طبی عارضہ لاحق ہوا جس کے باعث وہ انتقال کرگئی۔
Student dies during her graduation ceremony in #Erbil Kurdistan #Iraq
Student Zilan Dashti Bandian died on Thursday evening inside Erbil Stadium while taking part in her graduation ceremony as a student in the Department of Environmental Science and Health at Salahaddin University, after suffering sudden death inside the stadium.
May God have mercy on her and grant her family patience.— Siraj Noorani (@sirajnoorani) November 13, 2026
