Preloader

کراچی (7 اگست 2026): میر رضا علی کیس میں پرانا میڈیکل بورڈ بحال کرتے ہوئے قبر رکشائی کل بروز ہفتہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پولیس سرجن کراچی نے شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق میر رضا علی کی قبر کشائی کل صبح 11 بجے مجسٹریٹ کی نگرانی میں میڈیکل بورڈ کرے گا، تمام بورڈ ممبران کو صبح ساڑھے 10 بجے قبرستان پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔

فیروز آباد تھانے کی حدود میں قبرستان میں قبر کشائی ہوگی، سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ کی موجودگی میں کارروائی ہوگی، ایس ایس پی ایسٹ، متعلقہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسر کو آگاہ کر دیا گیا۔

پرانا میڈیکل بورڈ بحال

قبل ازیں، محکمہ صحت سندھ نے میر رضا علی کیس میں قبر کشائی کیلیے پرانا میڈیکل بورڈ بحال کر دیا گیا، جس میں پیتھالوجسٹ، فرانزک ماہرین، میڈیکو لیگل افسران اور پولیس سرجن آفس کے نمائندے شامل ہیں۔

فرانزک ایکسپرٹ ڈاکٹر فرح وسیم، پیتھالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد، سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ کے فرانزک آئیڈینٹی فکیشن ایکسپرٹ عامر حسن، ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹرسری چند، ڈاکٹر کامران خان، ڈاکٹر دانیال مرزا، ڈاکٹر محمد یاسین اور ڈاکٹر سمیعہ سید بھی بورڈ میں شامل ہیں۔

میڈیکل بورڈ ضرورت پڑنے پر مزید ماہرین کو بھی شامل کر سکے گا۔

دوسری جانب، ذرائع نے بتایا کہ پولیس قبر کشائی کل کروانا چاہتی ہے تاہم فیصلہ میر رضا علی کے اہلخانہ اور میڈیکل بورڈ کی مشاورت سے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *