Preloader

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کسی صورت قبول نہیں اگر دھرنا طویل کرنا پڑا تو کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران اپنی چوری اور نااہلی چھپا رہے ہیں، ہمیں پیٹرولیم لیوی قبول نہیں حکومت اسے ختم کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس دھرنے کو طویل کرنا پڑا تو کریں گے، ہم جائیں گے نہیں اپنے حق کے لیے لڑیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں نے ہمارا جینا مشکل کردیا ہے انہیں کیا پتا کہ مہنگائی کیا ہوتی ہے، لیوی ختم ہونے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔

یہ پڑھیں: کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کے قریب جماعت اسلامی کے کارکنان پر فائرنگ کی اطلاع

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف یہ کیوں کہتے ہیں عوامی ریلیف پر آئی ایم ایف نہیں مانتا کیا مریم نواز نے 11 ارب کا طیارہ آئی ایم ایف سے پوچھ کر لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں توقع سے زیادہ عوام نے رسپانس دیا ہے، سسٹم 78 سال سے تباہ حال ہے آپ اپنی ناکامی کا اعتراف کریں۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف کراچی، لاہور سمیت ملک بھر میں دھرنے دیے گئے ہیں جس کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *