Preloader

اسلام آباد (8 اگست 2026): صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ ملک کی تمام ٹرانسپورٹ اب بند ہونے جا رہی ہے، ہڑتال شروع ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ کافی وقت سے حکومت کو بتا رہے ہیں کہ ہم ہڑتال کی طرف جا رہے ہیں، ہڑتال کی کال دی تو دو دن پہلے حکومت کی جانب سے رابطہ کیا گیا، سندھ حکومت کے ساتھ بھی ہماری میٹنگ ہوئی لیکن مذاکرات کامیاب نہیں ہوئی۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہمارے مسائل کو سنجیدہ نہیں لے رہے، آج سے لوڈنگ بند ہے جو گاڑیاں راستے میں ہیں وہ کراچی پہنچیں گی، آج کراچی بندرگاہ اور پورٹ قاسم سے کوئی لوڈنگ نہیں ہوگی، پاکستان کی تمام ٹرانسپورٹ اب بند ہونے جا رہی ہے، ہڑتال شروع ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوی ایشن کا حکومت کو 10 اگست تک کا الٹی میٹم

انہوں نے مطالبہ کیا کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا فیصلہ واپس لیا جائے اور قیمتوں میں کمی کی جائے، اگر قیمتیں مجبوری ہیں تو ودہولڈنگ اور ٹول ٹیکس کم کریں، وزیر کمیونیکیشن نے کہا تھا کہ ودہولڈنگ اور ٹول ٹیکس میں بھی کمی نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان وزرا کے استعفوں کا مطالبہ کر رہے ہیں جنہوں نے تحریری طور پر وعدے کیے، جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہماری ہڑتال جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *