ایکس نے پرانا کری ایٹر ریونیو شیئرنگ پروگرام ختم کرکے اس کی جگہ ’اوریجنل کانٹینٹ ریوارڈز پروگرام‘ متعارف کروادیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کا اوریجنل کانتینٹ ریوارڈز پروگرام متعارف کروانے کا مقصد ان کانٹینٹ کری ایٹرز کو انعام دینے کے لیے ہے جو اوریجنل مواد شیئر کرتے ہیں۔
آمدنی کا انحصار خاص طور پر تخلیق کار کے اصل مواد کے ذریعے حاصل ہونے والے کوالیفائیڈ امپریشنز پر ہوگا۔انعامات ہر دو ہفتوں کے بعد تقسیم کیے جائیں گے جس کی پہلی ادائیگی 28 اگست کو شیڈول ہے۔
JUST IN: X shuts down its creator monetization program and replaces it with a new “Original Content Rewards Program,” effective September 7.
Every existing creator must reapply starting September 8. Here’s what changes:
– You now need 500K impressions from verified users in… pic.twitter.com/0qvvXxYoRR
— Coin Bureau (@coinbureau) August 7, 2026
صرف پریمیم سبسکرائبرز کے امپریشنز ہی ادائیگیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
موجودہ شرکا 7 ستمبر تک آمدنی حاصل کرسکیں گے اور اہل تخلیق کار 8 ستمبر 2026 سے درخواست دے سکتے ہیں۔
ایکس کے اس اقدام سے غلط اور گمراہ کن معلومات سمیت کمیونٹی نوٹس والی پوسٹس اشتہار کی آمدنی حاصل کرنے سے نااہل ہوجائیں گی۔
واضح رہے کہ نئے صارفین اب پچھلے ریونیو شیئرنگ پروگرام تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے جسے فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

JUST IN: X shuts down its creator monetization program and replaces it with a new “Original Content Rewards Program,” effective September 7.