Preloader

اسلام آباد (5 اگست 2026): وزیر داخلہ محسن نقوی کا موجودہ نظام اور حکومت کی آئینی مدت کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا اور حکومت اپنی 5 سال کی آئینی مدت پوری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ سسٹم ناکام ہو چکا ہے، پاکستانی کاکروچ اکٹھے ہوگئے تو ہر چیز الٹ دیں گے: محسن نقوی

انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم شہباز شریف کو مشورہ دوں گا کہ وفاقی کابینہ کے وزرا کی پرفامنس چیک کریں، میں اپنی کارکردگی پر ان کو جوابدہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے کہا کہ میں نے 30 سال کا سفر 3 سال میں کیا ان کی مہربانی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *