Preloader

شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار عباس اشرف کا کہنا ہے کہ بھائی عمران اشرف نے کیریئر میں مدد نہیں کی اور کہا اپنا راستہ خود بناؤ۔

عباس اشرف سپر اسٹار عمران اشرف کے بھائی ہیں انہوں نے شوبز کیرئیر کا آغاز اشتہارات سے کیا اور بعد میں ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

وہ گزشتہ چھ سالوں سے انڈسٹری میں موجود ہیں اور انہیں حالیہ ڈرامے میں کردار سے شہرت ملی۔

حالیہ انٹرویو میں عباس اشرف نے بتایا کہ ان کا اپنے بھائی عمران اشرف کے ساتھ بہت اچھا رشتہ ہے، کردار کے لیے انہوں نے مونچھیں رکھنے کی ہدایت کی  اور میرے کردار کے لیے دو اسٹائلسٹ لے کر آئے تھے۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

عباس اشرف نے کہا کہ باپ کے بعد بڑا بھائی ہونا بہت بڑا سہارا ہے، وہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ آپ کے والد کی طرح آپ کا سہارا ہیں۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ والدہ اور بھائی شوبز میں آنے کے خلاف تھے انہوں نے دعا بھی کی کہ میں اداکار نہ بنوں لیکن یہ میرا مقدر تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ بھائی کیریئر کے شروعات میں مدد کرے لیکن انہوں نے انکار کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ سخت محنت کرو اور اپنا راستہ خود بناؤ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *