Preloader

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی کراچی کے نوجوان میر رضا کے لیے آواز اٹھا دی ہے۔

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور ان کے وکیل جبران ناصر بھی میڈیا سے گفتگو میں کیس سے متعلق خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

تاہم اب اداکارہ ماہرہ خان نے میر رضا کیس پر خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے وکیل جبران ناصر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ بہترین کام کررہے ہیں، ہم سب اس ناانصافی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ سب بکواس اب ختم ہونی چاہیے۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل میر رضا کے والد میر حسین کا کہنا تھا کہ آج کی پیشرفت سے کچھ اطمینان ملا ہے، حقائق پہلے سامنے آجاتے تو شاید قبر کشائی کی ضرورت پیش نہ آتی۔

Mir Raza Ali case- Latest News and Updates

ان کا کہنا تھا کہ کیس اہم مرحلے میں داخل ہوچکا ہے امید ہے بیٹے کو انصاف ملے گا۔

میر حسین نے کہا تھا کہ نئی تحقیقاتی ٹیم کو مکمل مؤقف سے آگاہ کردیا ہے، تفتیشی حکام نے جو سوالات کیے ان کے جوابات فراہم کردیے ہیں۔

میر رضا کے والد کا کہنا تھا کہ  تحقیقات آگے بڑھانے کے لیے نئی ٹیم کو موقع دینا چاہیے، نئی تفتیشی ٹیم کو مکمل موقع دیا جارہا ہے، 3 سے 4 دن میں تحقیقات کے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *