ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ناممکن جنگ یا خراب ڈیل میں سےکسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے ایران نے امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے مستقل خاتمے کے لیے جامع تجویز پیش کی ہے، امریکا اس معاملے سے نکلنے کیلئے فیس سیونگ چاہتا ہے، ایران نےاس تجویزکے ذریعے معاملہ دوبارہ ٹرمپ کے سامنے رکھ دیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق ایران نے پینٹاگون کو ناکا بندی سے متعلق ڈیڈلائن دی ہے، چین، روس اور یورپ کا واشنگٹن کے خلاف لہجہ بدل رہا ہے، امریکا کے فیصلے کرنے کی گنجائش محدود ہوگئی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آج سے امریکا آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں ٹرمپ کو نکالنے میں مدد کرے گا، ایران کی جانب سے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔


























Leave a Reply