وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری لا کر لائن لاسز میں کمی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے اجلاس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے توانائی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات عوام اور صنعتی شعبے کے مفاد کو ملحوظِ خاطر رکھے بغیر نہیں کی جائیں گی۔
اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے بجلی چوری کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات جاری رکھنے پر بھی زور دیا اور بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری لا کر لائن لاسز میں کمی کرنے کی ہدایت کی۔






















Leave a Reply