پنجاب اسمبلی نے کم عمر بچوں کی شادی کی ممانعت سے متعلق ترمیمی مسودہ قانون کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
پنجاب اسمبلی نےکم عمربچوں کی شادی کی ممانعت کے ترمیمی مسودہ قانون کو کثرت رائے سے منظورکیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نےکہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق بچیوں کے تحفظ کے لیے تاریخی قانون سازی عمل میں لائی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2026 میں کم عمری کی شادی پر سخت سزاؤں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن کا کہنا تھا کہ 18 سال سے زائد عمر کے افرادکو کم عمر سے نکاح کرنے پر سزا ہوگی، اس کے ساتھ اگر والدین یا سرپرست کم عمری کی شادی میں معاونت کریں تو 2 سے 3 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔






















Leave a Reply