Skip to content
  • Sunday, 3 May 2026
  • 11:15 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ہاؤسنگ کیلئے قرضہ جات کی سود سے پاک نظام کیساتھ ہم آہنگی، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

حالیہ پوسٹس

  • جعلی عامل میاں بیوی نے گھر کا صفایا کردیا، مقدمہ درج
  • احتساب اور شفافیت کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، آزادی صحافت کے عالمی دن پر صدر اور وزیراعظم کا پیغام
  • گرمی کے باعث انفیکشنز بڑھنے کا خدشہ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ
  • ہاؤسنگ کیلئے قرضہ جات کی سود سے پاک نظام کیساتھ ہم آہنگی، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی
  • مکئی کی فصل میں جانے پر مبینہ طور پر زمیندار نے گائے کی ٹانگ کاٹ دی
تازہ ترین

ہاؤسنگ کیلئے قرضہ جات کی سود سے پاک نظام کیساتھ ہم آہنگی، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

DAILY MITHAN May 3, 2026 0


ہاؤسنگ کیلئے قرضہ جات کی سود سے پاک نظام کیساتھ ہم آہنگی، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ اس معاملے کا فوری جائزہ لے کر حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے دی نیوز کی اس رپورٹ کا نوٹس لیا ہے جس میں حکومت کی 3.2 کھرب روپے کی ہاؤسنگ فنانس اسکیم اور سود کے خاتمے کی آئینی ڈیڈ لائن کے ساتھ اس کی مطابقت پر سوال اٹھایا گیا تھا۔ 

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ اس معاملے کا فوری جائزہ لے کر حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے۔ 

ذرائع کے مطابق، وزیرِ اعظم نے دی نیوز کی ہفتہ کے روز شائع ہونے والی رپورٹ کے بعد تفصیلی بریفنگ طلب کی، جس میں نشاندہی کی گئی تھی کہ ’’اپنا گھر پروگرام‘‘ کی ساخت اور مدت سود پر مبنی قرضوں کو یکم جنوری 2028 کے بعد تک جاری رکھ سکتی ہے، جو 26ویں آئینی ترمیم کے تحت سود سے پاک مالیاتی نظام کی طرف منتقلی کیلئے مقررہ آخری تاریخ ہے۔ 

حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لیں کہ آیا اسکیم کا ڈیزائن، جس میں پانچ سالہ قرضوں کی فراہمی کا منصوبہ اور 20 سالہ ادائیگی کی مدت شامل ہے، آئینی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے یا اس کے ازسرِ نو تشکیل کی ضرورت ہے۔ 

اس پروگرام کے تحت ایک کروڑ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، جن پر پہلے 10 سال کیلئے 5 فیصد مقررہ مارک اپ رکھا گیا ہے، جس کے بعد مارکیٹ کی بنیاد پر شرح لاگو ہوں گی۔ حکومت نے پہلے سال میں پچاس ہزار گھروں کی فنانسنگ کیلئے 321 ارب روپے مختص کیے ہیں، جبکہ مجموعی فنانسنگ پانچ سال میں 3.2 کھرب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ 

ذرائع کے مطابق، جائزے میں اس بات پر توجہ دی جائے گی کہ 2028ء تک کے عبوری عرصے میں سود پر مبنی قرضوں کے تسلسل کے قانونی اور مالیاتی اثرات کیا ہوں گے، اور آیا اس اسکیم کو شریعت کے مطابق ماڈل میں تبدیل کرنا ممکن ہے۔

یہ پیشرفت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ حکومت اس معاملے کی حساسیت بالخصوص سود کے خاتمے سے متعلق آئینی ذمہ داریوں کے تناظر میں سمجھتی ہے۔ اس ہفتے کے آغاز میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے ہاؤسنگ منصوبے کو کم آمدنی والے طبقات کو سستی رہائش فراہم کرنے اور مختلف شعبوں میں معاشی سرگرمی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا تھا۔ 

حکام کے مطابق، مالیاتی ریگولیٹرز، بینکاری کے ماہرین اور قانونی حکام سے رائے طلب کی جا رہی ہے، اور ایک رپورٹ فوری بنیادوں پر وزیرِ اعظم کو پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور معاشی ٹیم کے دیگر سینئر ارکان بھی مشاورتی عمل کا حصہ ہوں گے۔ 

اس جائزے کا نتیجہ حکومتی معاونت سے چلنے والی دیگر فنانسنگ اسکیموں پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے، بالخصوص وہ جو روایتی بینکاری ڈھانچے پر انحصار کرتی ہیں، کیونکہ پاکستان سودی نظام کے خاتمے سے متعلق اپنی آئینی وابستگی پر عمل درآمد کی جانب بڑھ رہا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
جعلی عامل میاں بیوی نے گھر کا صفایا کردیا، مقدمہ درج
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
گرمی کے باعث انفیکشنز بڑھنے کا خدشہ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
مکئی کی فصل میں جانے پر مبینہ طور پر زمیندار نے گائے کی ٹانگ کاٹ دی
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
فیصل کریم کنڈی کی خیبرپختونخوا میں اتحادی حکومت قائم کرنے میں دلچسپی
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل کون جیتے گا؟ پشاور زلمی اور حیدرآ باد کنگز مین کے درمیان فائنل آج ہوگا
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں، آبنائے ہرمز کی ناکا بندی انتہائی دوستانہ ہے: ٹرمپ
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
اسرائیل کی جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر فضائی بمباری، کئی گھر تباہ، 3 افراد شہید
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کیساتھ دوبارہ جنگ چھڑنے کا امکان ہے، افواج کسی بھی نئی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل میں پشاور زلمی کا پانچواں فائنل، پچھلا ریکارڈ کیا بتاتا ہے؟
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
سب معجزہ لگتا ہے لیکن اس کیساتھ ہمارا پلان اور یقین بھی تھا، کپتان حیدرآبادکنگزمین
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
ہرکپتان کی خواہش ہوتی ہے ٹرافی اٹھائے، یہی میری خواہش ہے: بابراعظم
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان کے سابق چیف سیکرٹریز کو تاحیات مراعات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ ڈالر ملیں گے
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
بابر اعظم کیا بطور کپتان پہلی بار ’پی ایس ایل‘ ٹرافی اٹھا سکیں گے؟
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کے ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچایا: وزیراعظم
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
بیلاروسی لڑکی پاکستانی لڑکےکی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے شادی کرلی
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
گوجرانوالہ میں دلہا ٹریکٹر پر بارات لیکر دلہن لینے پہنچ گیا
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
متحدہ عرب امارات نے فضائی آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیا
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان کے ساتھ کسی قسم کی عارضی جنگ بندی نہیں، پاکستان
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
کراچی کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 5 افراد کی لاشیں ملیں
DAILY MITHAN May 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
احتساب اور شفافیت کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، آزادی صحافت کے عالمی دن پر صدر اور وزیراعظم کا پیغام
DAILY MITHAN May 3, 2026
پاکستان
وزیراعظم کی بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری لاکر لائن لاسز کم کرنےکی ہدایت
DAILY MITHAN May 3, 2026
پاکستان
کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان
DAILY MITHAN May 3, 2026
پاکستان
پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے، بھارت میں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں: عطا تارڑ
DAILY MITHAN May 2, 2026