امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں، ہماری ایران کی ناکابندی ایک دوستانہ ناکابندی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے، آبنائے ہرمز کی ناکا بندی انتہائی دوستانہ ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ مجھے ایران سے ڈیل کی تجویز سے آگاہ کر دیا گیا ہے، مجھے اس تجویز کے اصل الفاظ سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران پر دوباہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں، ہماری ایران کی ناکابندی ایک دوستانہ ناکابندی ہے۔
اس کے علاوہ ٹرمپ نے کہا کہ جرمنی سے 5ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکاروں کو نکال رہے ہیں۔


























Leave a Reply