مظفرآباد: آزادکشمیر میں درجہ حرارت میں اضافےکے باعث برف تیزی سے پگھل رہی ہے جس کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے سے برف تیزی سے پگھلنے کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں اچانک طغیانی ہوسکتی ہے۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کنٹرول لائن چکوٹھی کے مقام پر دوپہر 12 سے 1 بجے کے درمیان دریا کے بہاؤ میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہےکہ دریا کے بہاؤ میں اچانک اضافےکی وجہ بھارت کا اوڑی میں اسپل ویز کھولنا بھی ہوسکتا ہے۔
حکام نے مچھلی پکڑنے اور دریاؤں کےکنارے جانے والوں کو احتیاط برتنے کی تلقین کی ہے۔

























Leave a Reply