دل کا رشتہ وی آئی پی میچ میکنگ کی دنیا میں ہر رشتہ ایک چیلنج ہے اور مس اقصیٰ کا کیس اسی عزم، مہارت اور اعتماد کی ایک مضبوط مثال ہے، جس نے یہ ثابت کیا کہ درست حکمتِ عملی اور مستقل مزاجی کے ساتھ ناممکن کو بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی وی آئی پی کلائنٹ، مس اقصیٰ کی خواہش تھی کہ انہیں امریکا سے ایک موزوں رشتہ ملے، ان کی شرائط واضح تھیں کہ لڑکا یا تو ان کی طرح اسپیشل پرسن (گونگا بہرہ) ہو یا مکمل طور پر نارمل، مگر تعلیم یافتہ، سیٹلڈ اور سنجیدہ ہو۔
اگرچہ مس اقصیٰ خصوصی افراد میں سے تھیں اور طلاق یافتہ بھی تھیں لیکن وی آئی پی سروس میں ہمیشہ کمزوریوں پر نہیں، صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے، ان کا آرٹ میں غیر معمولی ٹیلنٹ اور بیوٹیشن کے طور پر پروفیشنل اسکل ان کی شخصیت کا وہ مضبوط پہلو تھا جسے مؤثر انداز میں پیش کیا گیا، اسی پہلو نے ان کے اس کیس کو کامیابی سے ہمکنار کروایا۔
ابتدائی مراحل میں اس کیس کو آگے بڑھانا مشکل سمجھا گیا لیکن دل کا رشتہ وی آئی پی کی ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر مسلسل کوششیں جاری رکھیں، امریکا میں مختلف پروفائلز تک رسائی حاصل کی اور ہر دن ایک نئی امید کے ساتھ آگے بڑھتے رہے۔
بالآخر محنت رنگ لائی اورٹیم ایک ایسے خاندان تک پہنچی جو نہ صرف سمجھدار تھا بلکہ اوپن مائنڈڈ بھی تھا، وی آئی پی کی ٹیم نے خاندان کے سامنے نہ صرف ایک پروفائل شیئر کی، بلکہ یہ سوچ پیش کی کہ یہ رشتہ کس طرح دونوں افراد کے لیے ایک مضبوط سپورٹ سسٹم بن سکتا ہے، اسی اعتماد اور پیشکش نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
نتیجہ انتہائی خوش آئند رہا، پہلے ہی پروپوزل پر یہ رشتہ طے ہو گیا، دونوں خاندان مطمئن رہے، جنوری 2026 میں منگنی کی رسم ادا کی گئی اور اپریل میں نکاح طے پایا، یہ کامیابی نہ صرف ایک کلائنٹ کے لیے خوشی کا باعث بنی بلکہ ادارے کی سروس کی پروفیشنل مہارت کا واضح ثبوت بھی ہے۔
وی آئی پی میچ میکنگ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ہرکلائنٹ کے لیے الگ انداز سے خدمات پیش کی جاتی ہیں اور رازداری کو پیش نظر رکھتے ہوئےپوری دنیا سے بہترین رشتے کی تلاش کی جاتی ہے اور یہ تلاش صرف پروفائل میچنگ تک محدود نہیں ہوتی بلکہ پوری ایک ٹیم اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے کوشش کرتی ہے۔
یہ کہانی پیغام دیتی ہے کہ اگر نیت صاف ہو، محنت مسلسل ہو اور حکمتِ عملی درست ہو، تو ہر مشکل راستہ آسان ہو جاتا ہے کیونکہ ہر کہانی اہم ہے، اور ہر کامیابی ایک نیا معیار قائم کرتی ہے۔

























Leave a Reply