Skip to content
  • Saturday, 2 May 2026
  • 10:28 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • وزیراعظم ہاؤسنگ فنانس اسکیم میں سنگین آئینی سقم، قانونی رکاوٹ کا سامنا ہوسکتا ہے

حالیہ پوسٹس

  • بھارتی کامیڈین اور بگ باس کے فاتح منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش
  • اپریل کے آخری کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی
  • مڈٹرم الیکشن سے قبل سیاسی و آئینی بحران، نسل پرستانہ بنیادوں پر قائم حلقہ بندی کالعدم قرار
  • لاہور میں فائرنگ سے خاتون اور دو بچے قتل، ملزم نے بھی خودکشی کرلی
  • وزیراعظم ہاؤسنگ فنانس اسکیم میں سنگین آئینی سقم، قانونی رکاوٹ کا سامنا ہوسکتا ہے
تازہ ترین

وزیراعظم ہاؤسنگ فنانس اسکیم میں سنگین آئینی سقم، قانونی رکاوٹ کا سامنا ہوسکتا ہے

DAILY MITHAN May 2, 2026 0


وزیراعظم ہاؤسنگ فنانس اسکیم میں سنگین آئینی سقم، قانونی رکاوٹ کا سامنا ہوسکتا ہے

 حکومت نے پانچ سالہ فنانسنگ منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پہلے سال میں پچاس ہزار گھروں کیلئے 321 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے حال ہی میں اعلان کردہ 3.2 کھرب روپے کی ہاؤسنگ فنانس اسکیم میں ایک سنگین آئینی سقم موجود ہے کیونکہ اس اس اسکیم میں سود پر مبنی قرضہ جات دینے کی بات کی گئی ہے جبکہ پاکستان کے مالی نظام سے سود کے خاتمے کیلئے یکم جنوری 2028 کی لازمی آئینی ڈیڈلائن موجود ہے۔ 

سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ جب اس اسکیم کی ساخت اور مدت کو آئینی تقاضے کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ تضاد واضح ہو جاتا ہے۔ حکومت نے پانچ سالہ فنانسنگ منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پہلے سال میں پچاس ہزار گھروں کیلئے 321 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ مجموعی لاگت پانچ سال میں 3.2؍ کھرب روپے ہوگی۔ 

اس کا مطلب یہ ہے کہ سود پر مبنی نئے قرضے 2028 کے بعد بھی جاری رہیں گے، جو سود کے خاتمے کیلئے مقررہ آئینی ڈیڈ لائن سے براہِ راست متصادم ہے۔ مزید یہ کہ اس اسکیم کے تحت ہر قرض کی ادائیگی کی مدت 20 سال مقرر ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ 2028 کے قریب یا اس کے بعد جاری کیے جانے والے قرضے بھی دہائیوں تک سود پر مبنی ادائیگیوں سے منسلک رہیں گے۔ یوں یہ اسکیم عملاً سودی مالیات کو مقررہ مدت سے کہیں آگے تک جاری رکھتی ہے، جس سے آئین اور اس کی روح دونوں کے ساتھ ہم آہنگی پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں۔ 

یہ مسئلہ اسکیم کے ڈھانچے کی وجہ سے مزید پیچیدہ ہو جاتا ہے، جس کے تحت پہلے 10 سال کیلئے 5 فیصد مقررہ مارک اپ رکھا گیا ہے، جس کے بعد مارکیٹ کی بنیاد پر شرح لاگو ہوں گی۔ اس سے نہ صرف سودی بینکاری کا تسلسل برقرار رہتا ہے بلکہ اس کا دائرہ بھی وسیع ہوتا ہے، حالانکہ ریاست آئینی طور پر اسے ختم کرنے کی پابند ہے۔ 

ذرائع کے مطابق، ہاؤسنگ قرض اسکیم سے متعلق اس نہایت اہم معاملے پر غور نہیں کیا گیا۔ دی نیوز نے اس حوالے سے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے رابطہ کیا، تاہم وہ تبصرے کیلئے دستیاب نہ تھے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کے روز ’’اپنا گھر پروگرام‘‘ کا افتتاح کیا، جو پانچ سالہ منصوبہ ہے جس کے تحت ملک بھر میں پانچ لاکھ گھروں کی فنانسنگ کی جائے گی۔ اس اسکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جائیں گے، جو 20 سال میں قابل ادا ہوں گے۔ یہ پروگرام کم آمدنی والے افراد کو 10 مرلے تک کے پلاٹس پر گھر تعمیر کرنے میں مدد دینے کے ساتھ تعمیراتی شعبے میں معاشی سرگرمی تیز کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مرتب کیا گیا ہے۔ 

افتتاحی تقریب میں اسحاق ڈار، بینکاروں اور صنعت سے وابستہ نمائندگان سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے اقدام کو ’’ایک مقدس فریضہ‘‘ اور معاشی ترقی کا محرک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم تمام صوبوں کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی نافذ کی جائے گی۔ 

تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک ایسے پروگراموں کو بلا سود یا شریعت کے مطابق ماڈلز پر ازسرِ نو تشکیل نہیں دیا جاتا، ریاست کی جانب سے طویل المدتی سودی قرضوں کا تسلسل 2028ء کی ڈیڈ لائن کے قریب آنے پر سنگین آئینی چیلنجز کا سامنا کر سکتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
بھارتی کامیڈین اور بگ باس کے فاتح منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور میں فائرنگ سے خاتون اور دو بچے قتل، ملزم نے بھی خودکشی کرلی
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
فارن سروس ایگریمنٹ نہ ہونےکے باعث بحرین کیلئے ورک ویزا پر جانے والے 23 افراد آف لوڈ
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
فارن سروس ایگریمنٹ نہ ہونےکے باعث بحرین کیلئے ورک ویزا پر جانے والے 23 افراد آف لوڈ
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
میں نے 100 فیصد دینےکی کوشش کی، پلان پر عمل کیا اور اللہ نے عزت سے نوازا: حنین شاہ
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا نے مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو اسلحہ اور فوجی آلات فروخت کرنےکی منظوری دیدی
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا مقاصد کے حصول تک ایران جنگ سے نہ نکلنےکا اعلان
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھنےکو تیار ہیں لیکن امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ بدلنا ہوگا: ایران
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
چاہتا ہوں بابر اعظم پی ایس ایل جیتے، وہ بیچارا کافی عرصے سے کوشش کر رہا ہے: شاداب خان
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
درپہ خیل میں قبائل اور فتنہ الخوارج کے درمیان فائرنگ، 5 دہشتگرد ہلاک
DAILY MITHAN May 1, 2026
تازہ ترین
باجوڑ میں فتنہ الخوارج کا کرکٹ گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ، 3 افراد زخمی
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
آج عمران خان کی ناحق قید کو ایک ہزار دن مکمل ہوگئے: سلمان اکرم راجہ
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
انڈے کھانے کی عادت دماغی صحت کے لیے بہترین قرار
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
مچھلی کے تیل کے کیپسول روزانہ کھانے کا بہترین فائدہ دریافت
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11کا دوسرا ایلیمینیٹر، اسلام آباد یونائیٹڈ کا حیدرآباد کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو جدید لیزر ڈیفنس سسٹم فراہم کیا: برطانوی اخبار کا دعویٰ
DAILY MITHAN May 1, 2026
تازہ ترین
ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم، وزیراعظم نے حتمی فیصلے تک کارروائی سے روک دیا
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
سب کو کھلی دعوت ہے تنقید برائے اصلاح کی جائے، آواز اٹھاتا ہوں تو ڈرامے بنائے جاتے ہیں: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بتا سکتے ہیں کہ آخری گھڑی میں کیا وقت ہوگا؟
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
نیل کٹر کے اس ‘بٹن’ کی موجودگی کا مقصد جانتے ہیں؟
DAILY MITHAN May 1, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ایران پر امریکا اسرائیل حملے کے 60 دن بعد تہران اسلام آباد فضائی سفر بحال
DAILY MITHAN May 1, 2026
پاکستان
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2کوششیں ناکام بنادیں،13خوارج کو بھی ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
خیبر پختونخوا میں زکوٰۃ فنڈ حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین میں تقسیم ہونے کا انکشاف
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
عوام کیلئے سہولت، نارمل پاسپورٹ اب 21 دن کی بجائے 14 دن میں جاری ہوگا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026