شمالی وزیر ستان کے علاقے درپہ خیل میں قبائل اور فتنہ الخوارج کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔
ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان کے مطابق درپہ خیل کے علاقے شاہزادہ کوٹ میں مقامی قبائل اور فتنہ الخوارج کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
ان کا کہنا تھاکہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 شہری جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔
آر پی او نے بتایاکہ تمام زخمیوں کو پولیس نے فوری طور پر سول اسپتال میرانشاہ منتقل کیا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ اطلاع ملتے ہی پولیس قبائل کی مدد کو پہنچ گئی اور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔


























Leave a Reply