متحدہ عرب امارات کے اوپیک سے نکلنے کے بعد تیل برآمد کرنے والے ممالک نے تیل پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ 88 ہزار بیرل پیداوار ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
اوپیک کے مطابق سات رکن ممالک سعودی عرب، روس، عراق، کویت، قازقستان، الجزائر اور عمان نے تیل پیداوار میں ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ ایڈجسٹمنٹ جون 2026 یعنی رواں برس سے ہی نافذ ہوں گی۔
اس کے علاوہ مارکیٹ کے استحکام کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
یاد رہے کہ کچھ روز متحدہ عرب امارات نے اوپیک سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا، امارات تقریباً 59 سال تک تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم کا رکن رہا۔


























Leave a Reply