امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز اور عملے کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جہاز کی پاکستان کو حوالگی ایران کو واپسی کے لیے کی گئی ہے، امریکی حکام نے ایم وی توکسا کے عملے کے 22 افراد کو پاکستان حوالے کیا۔
امریکی حکام کے مطابق پچھلے ہفتے عملے کے 6 افراد کو پہلے ہی واپسی کے لیے خطے کے ایک ملک کے حوالے کیا گیا تھا، توسکاکو امریکی ناکا بندی کی خلاف ورزی پر امریکی حکام کی طرف سے تحویل میں لیا گیا تھا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کو اب مالک کی تحویل میں دیا جا رہا ہے۔


























Leave a Reply