امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران کے ساتھ بہت مثبت بات چیت جاری ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا میرے نمائندے ایران کے ساتھ بہت مثبت بات چیت کر رہے ہیں اور ایران سے بات چیت کا یہ عمل سب کیلئے انتہائی مثبت ثابت ہوسکتا ہے۔
امریکی صدر نے پیر سے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت بحال کرنےکا بھی اعلان کردیا۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہاکہ دنیا کےکچھ ممالک نے ہم سے اپنے جہاز نکالنےکیلئے مدد مانگی، امریکا پیر کی صبح آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو آزاد کرانے کی کوشش شروع کرے گا، ان ممالک کاکہنا ہےکہ جب تک ہرمز نکلنےکےلیے محفوظ نہیں ہوجاتا وہاں سےجہاز واپس نہیں جائیں گے، آبنائے ہرمز سےجہازوں کی محفوظ نقل وحرکت کےعمل ‘ پراجیکٹ فریڈم’ کا آغازپیرکی صبح سےہوگا۔
امریکی صدر نے کہا یہ ان ممالک کےجہاز ہیں جو مشرق وسطیٰ میں حالیہ تنازع میں شامل نہیں، اپنے نمائندوں سے کہاکہ ان ممالک کو بتادیں کہ ان کے پھنسےجہاز اور عملےکو آبنائے ہرمز سے نکالنےکی بہترین کوشش کریں گے، ہرمزسے جہاز کی آزادانہ نقل وحرکت کا مقصد ان کمپنیوں اور ممالک کو ریلیف دینا ہے جنہوں نےغلط کام نہیں کیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہرمز میں پھنسے بہت سےجہازوں میں کھانے پینےکے سامان سمیت انسانی ضرورت کی بہت سی چیزوں کی کمی ہے، یہ اقدام فریقین کے درمیان خیرسگالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، انہوں نے ساتھ ہی خبر دار کیاکہ اس انسانی ہمدردی کے عمل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی توسخت جواب دیں گے۔


























Leave a Reply