Skip to content
  • Sunday, 3 May 2026
  • 6:27 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • دوپہر کو زیادہ سونے کا دلچسپ مقابلہ

حالیہ پوسٹس

  • جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش نژاد سرمایہ کار کیمرون اوریلی سے منگنی کرلی، جلد شادی متوقع: برطانوی اخبار
  • اسرائیل کا امریکا سے مزید F-35 اور F-15 لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ
  • دنیا کا وہ واحد منفرد برج جہاں آپ 4 ممالک کو بیک وقت دیکھ سکتے ہیں
  • وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پاکستان کی قیام امن کی کوششوں سے متعلق آگاہ کیا
  • جیٹ فیول کی قلت سے نمٹنے کیلئے برطانوی حکومت کے نئے منصوبے کا اعلان
Headline تازہ ترین

دوپہر کو زیادہ سونے کا دلچسپ مقابلہ

DAILY MITHAN May 3, 2026 0


دوپہر کو زیادہ سونے کا دلچسپ مقابلہ

یہ مقابلہ جنوبی کوریا میں ہوا / رائٹرز فوٹو

یہ ایک ایسا مقابلہ ہے جس میں شریک ہونا لگ بھگ ہر فرد کو ضرور پسند آئے گا۔

درحقیقت یہ مقابلہ دوپہر کو سونے کا ہے۔

جی ہاں واقعی جنوبی کوریا میں 2 مئی کو سیکڑوں افراد سیئول میں اکٹھے ہوئے تاکہ پاور نیپ کانٹیسٹ کا حصہ بن سکیں جس کا مقصد اس ملک میں نیند کی کمی کے مسئلے پر توجہ مرکوز کرانا ہے۔

دریائے ہان کے کنارے پر واقع پارک میں اس مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں ایسے افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی جو بہت زیادہ کام کرنے کے عادی تھے اور انہیں سونے کا موقع فراہم کیا گیا۔

دوپہر کو زیادہ سونے کا دلچسپ مقابلہ

یہ 2 مئی کو ہوا تھا / رائٹرز فوٹو

سیئول کی مقامی حکومت کی جانب سے تیسرے سال اس دلچسپ مقابلے کا انعقاد کرایا گیا۔

اس مقابلے کا آغاز سیئول کے وقت مطابق دوپہر 3 بجے ہوا اور اس میں شریک افراد کو ہر طرح کے ملبوسات پہن کر آنے کی دعوت دی گئی۔

مقابلے میں شریک ایک 20 سالہ طالبعلم پارک جون سیوک نے بتایا کہ امتحانات کی تیاری اور جزوقتی ملازمتوں کے دوران ہمیں رات میں محض 3 یا 4 گھنٹے سونے کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں یہاں اپنی قیلولے کی صلاحیت کو ظاہر کرنے کے لیے آیا ہوں اور دکھانا چاہتا ہوں کہ ایک بادشاہ کیسے سوتا ہے’۔

مقابلے میں شریک 24 سالہ ٹیچر یو می یون نے بتایا کہ ‘میں ہمیشہ بے خوابی کا شکار رہتی ہوں، مجھے سونے اور آسانی سے جاگنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے’۔

دوپہر کو زیادہ سونے کا دلچسپ مقابلہ

اس مقابلے کے ذریعے جنوبی کوریا کے ایک بڑے سماجی مسئلے پر روشنی ڈالی گئی / رائٹرز فوٹو

مقابلے کے آغاز میں لوگ پارک میں مختلف مقامات پر آنکھوں پر ماسکس یا چشمے پہن کر لیٹ گئے جبکہ آفیشلز کی جانب سے دل کی دھڑکن کی رفتار کا تجزیہ کیا گیا تاکہ معلوم ہوسکے کہ کون افراد گہری نیند کے مزے لوٹنے میں کامیاب ہوئے۔

اس مقابلے کے ذریعے جنوبی کوریا کے ایک بڑے سماجی مسئلے پر روشنی ڈالی گئی کیونکہ جنوبی کوریا کو دنیا میں نیند کی کمی کے شکار بڑے ملک کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔

اس سال یہ مقابلہ ایک ایسے شخص نے جیتا جس کی عمر 80 سال سے زائد تھی۔

ایک 37 سالہ آفس ورکر ہوانگ ڈو سیونگ دوسرے نمبر پر آیا جس کا کہنا تھا کہ وہ یہاں نائٹ شفٹ کے بعد تھکا ہوا آیا تھا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
اسرائیل کا امریکا سے مزید F-35 اور F-15 لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا وہ واحد منفرد برج جہاں آپ 4 ممالک کو بیک وقت دیکھ سکتے ہیں
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پاکستان کی قیام امن کی کوششوں سے متعلق آگاہ کیا
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی ریکارڈ
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
پاکستان کے ذریعے نیا مذاکراتی منصوبہ امریکا تک پہنچا دیا ہے، پیشرفت کا دارومدار امریکی رویے پر ہے: ایرانی سفیر
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایف بی آر کی بڑی کارروائی، 205 ملین روپے کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس کو چیٹ ٹیب کا حصہ بنانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
سندھ کے مختلف اضلاع میں موسم شدید گرم، کراچی میں 44 ڈگری جیسی گرمی کی شدت
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کیلئے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس متعارف کرانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے 3 نوجوان حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
اداکارہ بنیتا ڈیوڈ کا ڈرامے کیلئے گورا ہونے کے انجیکشن لگوائے کا انکشاف
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور میں ٹریفک انتظامات مکمل، سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سخت فیصلے کیے ہیں، عدالتی آرڈر کے باوجود بی آر ٹی کا کام ایک سیکنڈ بھی نہیں رکے گا: شرجیل میمن
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
جعلی عامل میاں بیوی نے گھر کا صفایا کردیا، مقدمہ درج
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
گرمی کے باعث انفیکشنز بڑھنے کا خدشہ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
ہاؤسنگ کیلئے قرضہ جات کی سود سے پاک نظام کیساتھ ہم آہنگی، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
مکئی کی فصل میں جانے پر مبینہ طور پر زمیندار نے گائے کی ٹانگ کاٹ دی
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
فیصل کریم کنڈی کی خیبرپختونخوا میں اتحادی حکومت قائم کرنے میں دلچسپی
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل کون جیتے گا؟ پشاور زلمی اور حیدرآ باد کنگز مین کے درمیان فائنل آج ہوگا
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں، آبنائے ہرمز کی ناکا بندی انتہائی دوستانہ ہے: ٹرمپ
DAILY MITHAN May 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
احتساب اور شفافیت کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، آزادی صحافت کے عالمی دن پر صدر اور وزیراعظم کا پیغام
DAILY MITHAN May 3, 2026
پاکستان
وزیراعظم کی بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری لاکر لائن لاسز کم کرنےکی ہدایت
DAILY MITHAN May 3, 2026
پاکستان
کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان
DAILY MITHAN May 3, 2026
پاکستان
پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے، بھارت میں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں: عطا تارڑ
DAILY MITHAN May 2, 2026