Skip to content
  • Sunday, 3 May 2026
  • 2:01 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سخت فیصلے کیے ہیں، عدالتی آرڈر کے باوجود بی آر ٹی کا کام ایک سیکنڈ بھی نہیں رکے گا: شرجیل میمن

حالیہ پوسٹس

  • پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کیلئے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس متعارف کرانے کا فیصلہ
  • کراچی کے 3 نوجوان حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
  • اداکارہ بنیتا ڈیوڈ کا ڈرامے کیلئے گورا ہونے کے انجیکشن لگوائے کا انکشاف
  • لاہور میں ٹریفک انتظامات مکمل، سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات
  • ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سخت فیصلے کیے ہیں، عدالتی آرڈر کے باوجود بی آر ٹی کا کام ایک سیکنڈ بھی نہیں رکے گا: شرجیل میمن
تازہ ترین

ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سخت فیصلے کیے ہیں، عدالتی آرڈر کے باوجود بی آر ٹی کا کام ایک سیکنڈ بھی نہیں رکے گا: شرجیل میمن

DAILY MITHAN May 3, 2026 0


ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سخت فیصلے کیے ہیں، عدالتی آرڈر کے باوجود بی آر ٹی کا کام ایک سیکنڈ بھی نہیں رکے گا: شرجیل میمن

 ریڈ لائن منصوبہ صرف بسیں چلانے تک محدود نہیں بلکہ آئندہ 100 سال کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جا رہا ہے: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ۔ فوٹو فائل

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے شاہراہ بھٹو کو کراچی کے لیے گیم چینجر منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کرنے کے لیے سخت فیصلے کیے گئے ہیں۔

بی آر ٹی ریڈ لائن کے دورے کے موقع پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا بی آر ٹی ریڈ لائن کے لاٹ 1 اور لاٹ 2 پر کام تیزی سے جاری ہے، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو ذمہ داری ملنے کے بعد کام کی رفتار میں مزید بہتری آئی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے اعتراف کیا کہ ترقیاتی کاموں کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جس کا حکومت کو احساس ہے لیکن شہری علاقوں میں انفرا اسٹرکچر کی تعمیر ایک پیچیدہ عمل ہوتا ہے کیونکہ گیس، بجلی اور پانی کی لائنوں کو فوری طور پر منتقل نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ جولائی کے اختتام تک کم از کم مکسڈ ٹریفک لین کو کھول دیا جائے تاکہ شہریوں کو کچھ ریلیف مل سکے۔

شرجیل میمن کے مطابق ریڈ لائن منصوبہ صرف بسیں چلانے تک محدود نہیں بلکہ آئندہ 100 سال کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جا رہا ہے، ہمارے لیے خالی بسیں لانا آسان تھا، مگر پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹم کے لیے سڑکوں اور انفرااسٹرکچر کی تعمیر ناگزیر ہے، اگر تھر میں سڑک بنانی ہو تو ایک سال میں 300 کلو میٹر سڑک بن سکتی ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ بی آر ٹی کی دیگر لائنز، خصوصاً اورنج اور یلو لائنز پر بھی کام جاری ہے، جبکہ شارع بھٹو جیسے منصوبے کراچی کے لیے “گیم چینجر” ثابت ہوں گے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا تھا کراچی ایک بڑا اور پیچیدہ شہر ہے جہاں چیلنجز بھی زیادہ ہیں، لیکن حکومت ان مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور تمام منصوبوں کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن کا کہنا تھا بی آر ٹی پر چار سال کیا ہوتا رہا، اس پر پریس کانفرنس کروں گا، بی آر ٹی کے معاملے میں عدالتوں کے سامنے تمام چیزیں رکھیں گے، عدالتوں کا بہت زیادہ احترام ہے، امید ہے عدالتیں بھی انصاف کریں گی، عدالتوں کا جو بھی فیصلہ آجائے سر آنکھوں پر، بی آر ٹی کا کام نہیں رکے گا، عدالتی آرڈر پر بی آر ٹی کا کام ایک سیکنڈ بھی نہیں رکے گا، ہمارے اوپر توہین عدالت ہو جائے تو ہم عدالت میں سرجھکا کر معافی مانگ لیں گے، لیکن کام نہیں رکے گا، کام نان اسٹاپ چلتا رہے گا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کیلئے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس متعارف کرانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے 3 نوجوان حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
اداکارہ بنیتا ڈیوڈ کا ڈرامے کیلئے گورا ہونے کے انجیکشن لگوائے کا انکشاف
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور میں ٹریفک انتظامات مکمل، سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
جعلی عامل میاں بیوی نے گھر کا صفایا کردیا، مقدمہ درج
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
گرمی کے باعث انفیکشنز بڑھنے کا خدشہ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
ہاؤسنگ کیلئے قرضہ جات کی سود سے پاک نظام کیساتھ ہم آہنگی، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
مکئی کی فصل میں جانے پر مبینہ طور پر زمیندار نے گائے کی ٹانگ کاٹ دی
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
فیصل کریم کنڈی کی خیبرپختونخوا میں اتحادی حکومت قائم کرنے میں دلچسپی
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل کون جیتے گا؟ پشاور زلمی اور حیدرآ باد کنگز مین کے درمیان فائنل آج ہوگا
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں، آبنائے ہرمز کی ناکا بندی انتہائی دوستانہ ہے: ٹرمپ
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
اسرائیل کی جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر فضائی بمباری، کئی گھر تباہ، 3 افراد شہید
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کیساتھ دوبارہ جنگ چھڑنے کا امکان ہے، افواج کسی بھی نئی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل میں پشاور زلمی کا پانچواں فائنل، پچھلا ریکارڈ کیا بتاتا ہے؟
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
سب معجزہ لگتا ہے لیکن اس کیساتھ ہمارا پلان اور یقین بھی تھا، کپتان حیدرآبادکنگزمین
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
ہرکپتان کی خواہش ہوتی ہے ٹرافی اٹھائے، یہی میری خواہش ہے: بابراعظم
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان کے سابق چیف سیکرٹریز کو تاحیات مراعات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ ڈالر ملیں گے
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
بابر اعظم کیا بطور کپتان پہلی بار ’پی ایس ایل‘ ٹرافی اٹھا سکیں گے؟
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کے ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچایا: وزیراعظم
DAILY MITHAN May 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
احتساب اور شفافیت کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، آزادی صحافت کے عالمی دن پر صدر اور وزیراعظم کا پیغام
DAILY MITHAN May 3, 2026
پاکستان
وزیراعظم کی بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری لاکر لائن لاسز کم کرنےکی ہدایت
DAILY MITHAN May 3, 2026
پاکستان
کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان
DAILY MITHAN May 3, 2026
پاکستان
پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے، بھارت میں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں: عطا تارڑ
DAILY MITHAN May 2, 2026