Skip to content
  • Monday, 4 May 2026
  • 1:43 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • میڈیا نمائندہ تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا آزادی اظہار رائےکی صورتحال پر اظہار تشویش

حالیہ پوسٹس

  • بابراعظم 588 رنز کیساتھ بہترین بیٹر قرار، گولڈن بیٹ اورحنیف محمدکیپ دی گئی
  • کراچی میں شدیدگرمی کے پیش نظر کےالیکٹرک کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی اپیل
  • یہ کھلاڑیوں کیلئے زبردست لمحہ ہے، میچ ٹو میچ پلان کیا جس کی وجہ سے کامیابیاں ملتی رہیں: بابر اعظم
  • میڈیا نمائندہ تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا آزادی اظہار رائےکی صورتحال پر اظہار تشویش
  • پی ایس ایل 11 فائنل: پشاور زلمی کا حیدرآباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
Headline تازہ ترین

میڈیا نمائندہ تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا آزادی اظہار رائےکی صورتحال پر اظہار تشویش

DAILY MITHAN May 3, 2026 0


عالمی یوم صحافت: میڈیا نمائندہ تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا آزادی اظہار رائےکی صورتحال پر اظہار تشویش

فوٹو: فائل

پاکستان کی میڈیا نمائندہ تنظیموں، پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ای ،ایمنڈ  اور  پی ایف یو جے پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر دنیا بھر میں آزادیٔ اظہارِ رائے اور صحافیوں کی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مشترکہ بیان کے مطابق گزشتہ سال صحافت کے لیے انتہائی مشکل اور چیلنجنگ ثابت ہوا، جس دوران نہ صرف ترقی پذیر بلکہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی میڈیا پر مختلف پابندیاں اور قدغنیں عائد کی جاتی رہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں بھی آزادیٔ اظہارِ رائے کی صورتحال تسلی بخش نہیں رہی۔ ملک میں نہ صرف متعدد صحافیوں کے قتل، ہراساں کیے جانے، جھوٹے مقدمات میں گرفتاریوں اور تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے بلکہ حکومت اور ریاستی اداروں کی جانب سے میڈیا پر دباؤ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ میڈیا اداروں کو مختلف سطحوں پر کنٹرول کرنے، من پسند ادارتی پالیسی کے اطلاق کے لیے دباؤ ڈالنے ، حکومتی اشتہارات کو ادارتی کنٹرول کے حصول، اعلانیہ وغیر اعلانیہ سنسرشپ کے ذریعے حق معلومات کو محدود کرنے اور اختلافی رائے رکھنے والے افراد کو آف ائیر کرنے کے تمام حربے استعمال کئیے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں صحافی اور میڈیا ادارےشدید دباؤ اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی تنازعات، خصوصاً غزہ کی صورتحال کے دوران متعدد صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ افغانستان میں میڈیا کی آزادی پر مسلسل قدغنیں، جبکہ یوکرین، شام، یمن اور سوڈان جیسے شورش زدہ علاقوں میں صحافیوں کو شدید خطرات، حملوں اور جانی نقصانات کا سامنا رہا۔

بیان کے مطابق روس ،بھارت اور ایران جیسے ممالک میں بھی صحافیوں کو دباؤ، گرفتاریوں اور سنسرشپ کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی تناظر میں یورپی ممالک اور امریکا جو خود کو جمہوریت اور آزادیٔ اظہار کے بڑے علمبردار کے طور پر پیش کرتے ہیں، وہاں بھی صحافت کو مختلف سطحوں پر چیلنجز درپیش ہیں۔ خاص طور پر ہنگری اور پولینڈ جیسے یورپی ممالک میں میڈیا کی آزادی اور ادارہ جاتی خودمختاری کے حوالے سے پریشان کن صورتحال سامنے آئی ہے۔فرانس میں احتجاجی مظاہروں کی کوریج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کشیدگی کے دوران صحافیوں کو دباؤ اور رکاوٹوں کا سامنا رہا ۔ امریکا میں اعلیٰ سطح پر، خصوصاً حکومتی اور صدارتی سطح پر میڈیا کے ساتھ جو رویہ سامنے آیا وہ ناقابل فہم اور آمرانہ سوچ کا عکاس ہے اور آزاد صحافت کے حوالے سے ایک غیر یقینی فضا پیدا کرتا ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی  کا کہنا ہے کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ تنازع زدہ خطوں میں متعدد مواقع پر صحافیوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا تاکہ وہ دنیا کو حقائق سے آگاہ نہ کر سکیں۔عالمی معاشی دباؤ اور میڈیا انڈسٹری کو درپیش مالی مشکلات نے بھی صحافیوں کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں ملازمتوں کا عدم تحفظ، تنخواہوں میں کمی اور پیشہ ورانہ مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی  کا کہنا ہے کہ ان تمام مشکلات کے باوجود ہم دنیا بھر کے صحافیوں اور میڈیا اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے حقائق کی فراہمی اور عوام کو باخبر رکھنے کے لیے بے مثال قربانیاں دیں اور اپنے پیشہ ورانہ فرائض دیانتداری سے انجام دیے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی  کا کہنا ہے کہ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ آزادیٔ اظہارِ رائے، جمہوری اقدار اور عوام کے حقِ معلومات کے تحفظ کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ تمام تر نامساعد حالات کے باوجود ہم معاشرے میں سچائی اور شفافیت کے فروغ کے لیے اپنا آئینی، قانونی اور جمہوری کردار ذمہ داری کے ساتھ ادا کرتے رہیں گے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
بابراعظم 588 رنز کیساتھ بہترین بیٹر قرار، گولڈن بیٹ اورحنیف محمدکیپ دی گئی
DAILY MITHAN May 4, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں شدیدگرمی کے پیش نظر کےالیکٹرک کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی اپیل
DAILY MITHAN May 4, 2026
تازہ ترین
یہ کھلاڑیوں کیلئے زبردست لمحہ ہے، میچ ٹو میچ پلان کیا جس کی وجہ سے کامیابیاں ملتی رہیں: بابر اعظم
DAILY MITHAN May 4, 2026
تازہ ترین
پی ایس ایل 11 فائنل: پشاور زلمی کا حیدرآباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل، پی ایس ایل 11 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب جاری
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
ہارٹ اٹیک و فالج سمیت امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
کیا زیادہ پانی پینے سے گردوں کی پتھری سے بچنے میں مدد ملتی ہے؟ نئی تحقیق کے نتائج جانیں
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
ملک کے مختلف شہروں میں آٹےکی قیمتوں کو پر لگ گئے
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیل کا امریکا سے مزید F-35 اور F-15 لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا وہ واحد منفرد برج جہاں آپ 4 ممالک کو بیک وقت دیکھ سکتے ہیں
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پاکستان کی قیام امن کی کوششوں سے متعلق آگاہ کیا
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی ریکارڈ
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
دوپہر کو زیادہ سونے کا دلچسپ مقابلہ
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
پاکستان کے ذریعے نیا مذاکراتی منصوبہ امریکا تک پہنچا دیا ہے، پیشرفت کا دارومدار امریکی رویے پر ہے: ایرانی سفیر
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایف بی آر کی بڑی کارروائی، 205 ملین روپے کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس کو چیٹ ٹیب کا حصہ بنانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
سندھ کے مختلف اضلاع میں موسم شدید گرم، کراچی میں 44 ڈگری جیسی گرمی کی شدت
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کیلئے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس متعارف کرانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے 3 نوجوان حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
اداکارہ بنیتا ڈیوڈ کا ڈرامے کیلئے گورا ہونے کے انجیکشن لگوائے کا انکشاف
DAILY MITHAN May 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
بھارت افغانستان کے ذریعے پراکسی وارکر رہا ہے، خواجہ آصف
DAILY MITHAN May 3, 2026
پاکستان
احتساب اور شفافیت کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، آزادی صحافت کے عالمی دن پر صدر اور وزیراعظم کا پیغام
DAILY MITHAN May 3, 2026
پاکستان
وزیراعظم کی بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری لاکر لائن لاسز کم کرنےکی ہدایت
DAILY MITHAN May 3, 2026
پاکستان
کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان
DAILY MITHAN May 3, 2026