Skip to content
  • Monday, 4 May 2026
  • 11:02 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ایک پاکستان دو قانون؟

حالیہ پوسٹس

  • اختلاف کے باوجود امریکا نیٹو اتحاد میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے: جرمن چانسلر
  • پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق خبریں، پرویز الہٰی کا بیان سامنے آگیا
  • پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جاری کشیدگی اور امن کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • وزیراعظم اورفیلڈ مارشل جنگ بندی نہ کراتے تو تیل 250 ڈالرفی بیرل سے بھی بڑھ جاتا: احسن اقبال
  • اوپیک کا تیل پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ 88 ہزار بیرل پیداوار ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ
Headline تازہ ترین

ایک پاکستان دو قانون؟

DAILY MITHAN May 4, 2026 0


یہ معاملہ بہت عجیب ہے اور اس میں کوئی ایک بھی غریب نہیں ہے ۔ سب امیر لوگ ہیں ۔ اسلام آباد کی شاہراہ دستور پرایک فائیو اسٹارہوٹل کے سامنے ایک بلند و بالا رہائشی عمارت کا مالک عرصہ دراز سے پاکستان کے آئین وقانون کیلئے ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔ موصوف نے بہت سال پہلے یہاں ایک فائیو اسٹار ہوٹل بنانے کیلئے جگہ لی لیکن کچھ عرصے کے بعد قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یہاںایک رہائشی عمارت بنا ڈالی جسکے اپارٹمنٹ انتہائی مہنگے داموں فروخت کر دیئے گئے۔

 اپنے غیرقانونی منصوبے کو تحفظ دینے کیلئے ان صاحب نے کچھ طاقتور لوگوں کو انتہائی سستے داموں اپارٹمنٹ دیئے ۔ میں ایسے لوگوں کو بھی جانتا ہوں جنہوں نے قرض لیکر ان مہنگے اپارٹمنٹس کی قیمت ادا کی ۔اس غیر قانونی منصوبے کو سی ڈی اے عدالت میں لے گئی لیکن اعلیٰ عدالتوں نے بھی اس منصوبے کو جائز قرار دیدیا۔سی ڈی اے نے ہمت نہیں ہاری ۔ سی ڈی اے کا مسئلہ یہ تھا کہ اگر یہاں سرنڈر کر دیا گیا تو پھر سی ڈی اے عام لوگوں کی تعمیر کردہ ناجائز تجاوزات کیخلاف کا رروائی کا اخلاقی جواز کھودے گی ۔یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ یہ دو مافیاز کی لڑائی بن گئی ۔ ایک مافیا سی ڈی اے کے اندر ہے ۔

 یہ مافیا بہت سے دیگر مافیاز کی سہولت کاری کرتا ہے ۔ لینڈ مافیا سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے ہی اسلام آباد کے جنگلات اور پہاڑ کاٹ کر یہاں ہاؤسنگ اسکیمیں شروع کرتا ہے ۔ اگر کوئی سرکاری افسر اس ملی بھگت کا حصہ نہیں بنتا تو اُسکا ٹرانسفر ہو جاتا ہے۔ میں سی ڈی اے کے ایک سابق چیئرمین کو جانتا ہوں ۔

 اُسے ایک ناجائز طور پر تعمیر کی گئی عمارت کیخلاف آپریشن سے روکنے کیلئے ایک ارب روپے کی رشوت پیش کی گئی جو اُس نے ٹھکرا دی۔ شاہراہ دستور پر قائم متنازعہ عمارت کے معاملے پر وطن عزیز کے طاقتور لوگوں کے مفادات ایسے ٹکرائے کہ یہ آمنے سامنے آچکے ہیں۔ وفاقی کابینہ اس معاملے پر تقسیم ہو چکی ہے۔ دلچسپ پہلو یہ ہے کہ گرینڈ حیات نامی عمارت میں رہنے والے بااثر افراد کا تعلق تمام اہم سیاسی جماعتوں سے ہے ۔ ان میں کئی ریٹائرڈ سرکاری افسران اور سفارتکار بھی شامل ہیں ۔ لیکن یہ کوئی واحد عمارت تو نہیں جو قانون کے خلاف تعمیر کی گئی ہے۔اسلام آباد کے ریڈ زون اور بلیو ایریا میں بہت سی دیگر ناجائزتعمیرات بھی ہیں ۔ان پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر واقع گرینڈ حیات کیخلاف آپریشن روک کر ایک انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔ 

مجھے ذاتی طور پر اس عمارت میں رہنے والوں سے ہمدردی ہے کیونکہ انہوں نے تو باقاعدہ رقم ادا کر کے اپارٹمنٹ خریدے۔ اگر قصور ہے تو ان صاحب کا ہے جو جنرل پرویز مشرف کے دور سے لیکر آج تک ہر حکومت کو اپنی جیب میں ڈال لیتے ہیں ۔ یہ صاحب اعلیٰ عدالتوں سے اپنے حق میں فیصلے بھی لے لیتے ہیں اور سی ڈی اے کا آپریشن بھی رکوا لیتے ہیں لیکن اس عمارت سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر نور پور شاہاں کا علاقہ ہے ۔ یہاں بری امام المعروف حضرت عبد اللطیف بری سرکارؒ کا مزار ہے ۔ اس مزار کے آس پاس صدیوں پرانی بستیاں ہیں جن میں نور پور شاہاں کا علاقہ بھی ہے ۔ 

نور پور شاہاں کی زمین پر قائد اعظم یونیورسٹی قائم تھی ۔ قریب ہی ایک اور پرانی بستی مل پور آباد ہے ۔ اس بستی کے قبرستانوں میں کئی سو برس پرانی قبریں موجود ہیں۔ سی ڈی اے نے نور پور شاہاں اور مل پور میں کئی ماہ سے ایک آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔ قیام پاکستان سے قبل کے تعمیر کردہ سینکڑوں نہیں ہزاروں گھر مسمار کئے جا چکے ہیں۔ جب سے وزیر اعظم نے گرینڈ حیات کیخلاف آپریشن رکوایا ہے تو نور پور شاہاں اور مل پور کے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ ہمارا کیا قصور ہے ؟ ہمارے پاس تو قانونی کاغذ بھی ہیں اور عدالتوں کے فیصلے بھی موجود ہیں ۔ ہماری دفعہ تو کسی نے کوئی انکوائری کمیٹی نہیں بنائی ۔ کیا ان لوگوں کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ غریب ہیں ؟ میری ناچیز رائے میں یہ امیر اور غریب کا مسئلہ نہیں ہے ۔ یہ قانون کی بالادستی کا مسئلہ ہے ۔ سی ڈی اے نے نور پور شاہاں اور مل پور میں جو آپریشن شروع کیا وہ ناجائز تھا ۔

 اس آپریشن میں ایسے گھر بھی مسمار کئے گئے جنکے مالکان کے پاس قانونی کاغذات موجود تھے ۔ سی ڈی اے نے صرف رہائشی مکانات مسمار نہیں کئے بلکہ کچھ علاقوں میں لا تعداد درخت بھی کاٹ ڈالے ۔ مل پور وہ جگہ ہے جسے سی ڈی اے خود ایک ماڈل ویلیج قرار دے چکا ہے ۔ مل پور وہ مقام ہے جسے محفوظ بنانا حکومت پاکستان کی قومی ذمہ داری ہے کیونکہ یہاں قائد اعظم محمد علی جناح نے 1944 ء میں اعلان کیا تھا کہ پاکستان کا دارالحکومت اس خوبصورت جگہ کے پہاڑوں کے دامن میں قائم کیا جائیگا ۔ اسلام آباد کی تاریخ کے بارے میں مولانا اسماعیل ذبیح نے اپنی کتاب میں بڑی تفصیل سے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں لکھا ہے کہ 26 جولائی 1944ء کو قائداعظم سرینگر سے راولپنڈی آ رہے تھے ۔ 

مل پور کے قریب اُنہوں نے اپنی گاڑی روکی اور سڑک کے کنارے ایک درخت کی چھاؤں میں بیٹھ کر اپنے دائیں طرف واقع پہاڑوں کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ یہاں پاکستان کا دارالحکومت قائم ہوگا ۔ اس موقع پر محترمہ فاطمہ جناح سڑک کنارے واقع ایک گھر کے اندر چلی گئیں اور عورتوں کے پاس بیٹھی رہیں ۔ یہ گھر آج بھی موجود ہے ۔ اس گھر کے بزرگ مالک راجہ کمال کیانی نے اُس درخت کو ابھی تک محفوظ رکھا ہوا ہے جس کی چھاؤں میں قائد اعظم نے چوہدری غلام عباس کو کہا تھا کہ پاکستان کا دارالحکومت یہاں بنے گا ۔ راجہ کمال کیانی سمیت مل پور کے دیگر رہائشیوں کو سی ڈی اے نے اپنی جگہ خالی کرنے کا نوٹس دے رکھا ہے کیونکہ اس علاقے سے پنجاب حکومت نے راولپنڈی سے مری تک ایک ٹرین گزارنی ہے ۔

 کچھ عرصہ پہلے میں مل پور گیا اور راجہ کمال کیانی کے گھر کے باہر محفوظ کئے گئے اُس پرانے درخت کو بھی دیکھا جو سی ڈی اے کے کسی بلڈوزر کا انتظار کر رہا ہے۔ ذرا سوچیے ! وہ گھر جس نے قائد اعظم اور فاطمہ جناح کی میزبانی کی اور جس گھر کے دروازے پر لگے درخت کی چھاؤں میں قائداعظم بیٹھے رہے وہ گھر ہمارا قومی ورثہ ہے یا نہیں؟ اس گھر اور مل پور کو مسمار کرنے کیلئے نوٹس جاری کرنا قومی جرم ہے یا نہیں ؟ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے شاہراہ دستور پر قائم ایک متنازعہ عمارت کیخلاف آپریشن تو رکوا دیا لیکن کیا وہ مل پور کے رہائشیوں کو دیئے گئے نوٹسز کی بھی انکوائری کروائیں گے ؟ یہ بھی پتہ کریں کہ نور پور شاہاں اور مل پور کے قدیم اور تاریخی علاقوں کو صفحہ ہستی سے مٹا کر وہاں کون سی ہاؤسنگ اسکیم شروع کی جائیگی ؟ اگر گرینڈ حیات کے رہائشی بڑے مظلوم ہیں تو انہیں ریلیف ضرور دیں لیکن کیا نور پور شاہاں اور مل پور کے رہائشی پاکستانی نہیں ؟ یہ صرف اسلام آباد کی نہیں پاکستان کے ہر بڑے شہر کی کہانی ہے جہاں قانون امیر کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑا ہے۔ قانون سب کیلئے ایک ہونا چاہئے ۔ ایک پاکستان میں دو قانون چلائیں گے تو ایک دن آپکے لئے بھی دو قانون بنیں گے ۔ اللّٰہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔ اس لاٹھی سے بچئے۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق خبریں، پرویز الہٰی کا بیان سامنے آگیا
DAILY MITHAN May 4, 2026
تازہ ترین
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جاری کشیدگی اور امن کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال
DAILY MITHAN May 4, 2026
Headline تازہ ترین
2026 کے سب سے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستان کی پوزیشن کیا ہے؟
DAILY MITHAN May 4, 2026
Headline تازہ ترین
صدر ٹرمپ کو ناممکن جنگ یا خراب ڈیل میں سےکسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: ایرانی پاسداران انقلاب
DAILY MITHAN May 4, 2026
تازہ ترین
امریکی قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز اور عملے کو پاکستان کے حوالے کردیا گیا: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN May 4, 2026
Headline تازہ ترین
ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی موسم گرم رہنےکا امکان، جنوبی علاقوں شدید گرمی کی توقع
DAILY MITHAN May 4, 2026
Headline تازہ ترین
نائب قاصد کے بیٹےکی سی ایس ایس امتحان میں صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن
DAILY MITHAN May 4, 2026
تازہ ترین
پاکستانی بحری جہاز 8 کروڑ لیٹر ڈیزل کیساتھ کویت سےکراچی پہنچ گیا
DAILY MITHAN May 4, 2026
تازہ ترین
امریکی وزیر خزانہ کی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی
DAILY MITHAN May 4, 2026
تازہ ترین
ایران کا امریکاکو واضح پیغام
DAILY MITHAN May 4, 2026
Headline تازہ ترین
محسن نقوی کا اگلے سال پی ایس ایل میں نئے وینیوز شامل کرنےکا اعلان
DAILY MITHAN May 4, 2026
تازہ ترین
ایران کیساتھ بہت مثبت بات چیت جاری ہے، یہ عمل سب کیلئے انتہائی مثبت ثابت ہوسکتا ہے: ٹرمپ
DAILY MITHAN May 4, 2026
تازہ ترین
بابراعظم 588 رنز کیساتھ بہترین بیٹر قرار، گولڈن بیٹ اورحنیف محمدکیپ دی گئی
DAILY MITHAN May 4, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں شدیدگرمی کے پیش نظر کےالیکٹرک کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی اپیل
DAILY MITHAN May 4, 2026
تازہ ترین
یہ کھلاڑیوں کیلئے زبردست لمحہ ہے، میچ ٹو میچ پلان کیا جس کی وجہ سے کامیابیاں ملتی رہیں: بابر اعظم
DAILY MITHAN May 4, 2026
Headline تازہ ترین
میڈیا نمائندہ تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا آزادی اظہار رائےکی صورتحال پر اظہار تشویش
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
پی ایس ایل 11 فائنل: پشاور زلمی کا حیدرآباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل، پی ایس ایل 11 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب جاری
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
ہارٹ اٹیک و فالج سمیت امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
کیا زیادہ پانی پینے سے گردوں کی پتھری سے بچنے میں مدد ملتی ہے؟ نئی تحقیق کے نتائج جانیں
DAILY MITHAN May 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم اورفیلڈ مارشل جنگ بندی نہ کراتے تو تیل 250 ڈالرفی بیرل سے بھی بڑھ جاتا: احسن اقبال
DAILY MITHAN May 4, 2026
پاکستان
بھارت افغانستان کے ذریعے پراکسی وارکر رہا ہے، خواجہ آصف
DAILY MITHAN May 3, 2026
پاکستان
احتساب اور شفافیت کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، آزادی صحافت کے عالمی دن پر صدر اور وزیراعظم کا پیغام
DAILY MITHAN May 3, 2026
پاکستان
وزیراعظم کی بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری لاکر لائن لاسز کم کرنےکی ہدایت
DAILY MITHAN May 3, 2026