چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے الیکشن کمیشن آزاد کشمیر سے شکایتوں کے انبار لگادیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تحریک انصاف کے ساتھ پھر امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، اس مرتبہ یہ امتیازی سلوک آزادکشمیر میں کیاگیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا آزاد کشمیر میں الیکشن جولائی میں ہیں، آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے آزاد کشمیر الیکشن ایکٹ 2020 کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کی نئی رجسٹریشن کی ہدایت کی تھی، تحریک انصاف آزاد کشمیر نے 20 نومبر 2023 کو رجسٹریشن کے لیے تمام دستاویزات جمع کروائیں۔
بیرسٹر گوہر کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن ، جے یو آئی اور جماعت اسلامی کی رجسٹریشن کرلی گئی، آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست کو زیرالتوا رکھا اور آج 30 ماہ بعد الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نےبذریعہ پریس ریلیز تحریک انصاف کی رجسٹریشن سے انکار کیا اور رجسٹریشن بلا جواز مسترد کی گئی۔
بیرسٹر گوہر نے الزام لگایا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کو مساوی مواقع دینے سے انکار کیا جارہا ہے۔


























Leave a Reply