منشیات فروش انمول عرف پنکی کا منشیات کی ترسیل کا طریقہ کار سامنے آگیا۔
تفتیشی ذرائع کا بتانا ہےکہ رقم موصول ہونے کے 10 منٹ بعد منشیات شہر کے کسی مقام پر رکھوائی جاتیں اور پھر اس مقام کی تصویر خریدار کو بھیج دی جاتی۔
تفتیشی ذرائع کا بتانا ہےکہ خریدار کے رابطہ کرنے پر پہلے رقم وصول کی جاتی اور پھر مطلوبہ منشیات 10 منٹ بعد کسی خاص مقام پر رکھ کر اس کی تصویر خریدار کو سینڈ کردی جاتی۔
یہ تفصیلات ملزمہ کے موبائل فون کے فارنزک کے بعد سامنے آئی ہیں، پنکی کے موبائل فون کا فارنزک مکمل کرلیا گیا ہے، پولیس نے بینک اکاؤنٹ اور کراچی میں موجود جائیداد کی تفصیلات بھی حاصل کرلیں۔
ملزمہ کے فون سے مجموعی طور پر 800 سے زائد فون نمبرز ملے ہیں جن میں 200 سے زائد افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔
ملزمہ کے بینک اکاؤنٹ اور کراچی میں موجود جائیداد کی تفصیلات کے علاوہ 500 سے زائد صفحات پر مشتمل بینک اسٹیٹمنٹ بھی حاصل کرلیےگئے ہیں۔
تفتیشی ذرائع کا بتانا ہےکہ ایف آئی اے کو بھی بینک اکاؤٹنس کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔


























Leave a Reply