منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے لاہور میں رہائش پزیر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
دستاویزات کے مطابق انمول عرف پنکی کے لاہور میں موجود کرائے کے گھر کا معاہدہ 300 روپے والے اسٹام پیپر پر 11 ماہ کے لیے کیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق کرایہ نامہ طاہر نامی شخص کے نام پر تیار کرایا گیااور ایڈوانس کے طور پر 90 ہزار روپے دیے گئے جبکہ مہینےکاکرایہ 45 ہزار طے ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے وقت اس کے والدین بھی گھر میں موجود تھے جبکہ پنکی کی گرفتاری کے بعد سے گھر کو تالے لگے ہوئے ہیں۔


























Leave a Reply