مظفرآباد : آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے بعد ہونے والی ووٹوں کی گنتی میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آرہا ہے
انتخابات کے دوسرے مرحلے میں دیے جانے والے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، غیر سرکاری نتائج سب سے پہلے اے آر وائی نیوز پر نشر کیے جارہے ہیں۔
ایل اے45 ،کشمیر ویلی 6 کے تمام 41 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالماجد خان 3708 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔
ان کے مقابلے میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے امیدوار خواجہ محمد دلاور 741ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
