Preloader

کراچی : عراق سے پاکستان کے لیے براہ راست فضائی پروازیں معطلی کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں، پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔

عراق سے پاکستان کے لیے براہ راست پروازوں کا شیڈول دوبارہ بحال کردیا گیا جس کے بعد فلائی بغداد کی پہلی پرواز بغداد سے روانہ ہو کر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق بغداد سے پہلی پرواز آئی ایف 331 کراچی پہنچی، مذکورہ پرواز میں 100سے زائد مسافر سوار تھے۔

FOLLOW ARY TUBE FOR MORE SUCH NEWS

یاد رہے کہ خطے میں کشیدگی اور جنگی حالات کے باعث فلائی بغداد نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں کچھ عرصے کیلیے موقوف کردی تھیں۔

اس سے قبل بھی 25 مئی 2026 کو عراق سے پاکستان کی پروازیں بحال کی گئی تھیں جنہیں دوبارہ اسی صورتحال کے پیش نظر بند کردیا گیا تھا۔

پاکستان سے عراق کیلیے ہفتہ وار 4 پروازیں چلانے کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *