Preloader

اسلام آباد (20 اکتوبر 2026): حکومت نے موسم سرما میں ایل این جی (گیس) کی طلب پوری کرنے کیلیے اہم فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے درآمدی ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جو نومبر سے فروری کے عرصے کیلیے منگوائے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں قطر سے سستی ایل این جی درآمد کو ترجیح دی جائے گی جبکہ قطر سے سپلائی شروع نہ ہونے پر اسپاٹ کارگوز خریدے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’سردیوں میں گھریلو صارفین کیلیے گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کیا جائے‘

موسم سرما میں گیس کی طلب و رسد سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی ہے۔ مجموعی مقامی گیس دستیابی ایک ارب 40 کروڑ مکعب فٹ تک رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں صرف پنجاب کی گیس ضرورت ایک ارب مکعب تک پہنچنے کا خدشہ ہے، سردیوں میں مقامی گیس صرف گھریلو ضروریات کیلیے ہی ناکافی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *