Preloader

یمن کے بندرگاہی شہر عدن میں صدارتی محل پر حوثی باغیوں کے حملے میں دو سیکورٹی گارڈ ہلاک ہو گئے جب کہ وزیراعظم سمیت کابینہ کے ارکان محفوظ رہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق عدن میں معاشیق محل کے قریب پہاڑی پر دھماکے ہوئے اور صدارتی محل کے سیکیورٹی گیٹ کے قریب بھی 2 دھماکے سنے گئے۔

یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی وزارتِ اطلاعات کے مطابق، ’معاشیق پیلس‘ (Maashiq Palace) کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے میں دو سکیورٹی گارڈز ہلاک ہو گئے۔

یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے بتایا کہ عدن میں حوثیوں کے حملے کے بعد، کابینہ کے تمام ارکان بشمول یمنی وزیراعظم محفوظ ہیں۔

یمن کے وزیرِ اطلاعات معمر الاریانی نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ حوثیوں نے عدن میں واقع صدارتی محل ’المعاشیق‘ کو پانچ میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

حوثی باغیوں نےعدن میں صدارتی محل کے قریب حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *