بالی وڈ اداکارہ کاجول نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی تیسری شادی پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر خان میں فلموں کے ساتھ ساتھ خواتین کے انتخاب کا بھی بہترین سلیقہ ہے۔
عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ‘لگان’ کی ریلیز کے 25 سال مکمل ہونے پر منعقد کی گئی تقریب میں کاجول نے عامر خان کی فلموں کے انتخاب پر تبصرہ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز اپنایا۔
دوران تقریب کاجول نے کہا کہ’ مسٹر عامر خان کے بارے میں ایک بات تو یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ ان کی پروڈکشن نے ثابت کردیا کہ عامر فلموں کے انتخاب میں بے حد عمدہ ذوق رکھتے ہیں جس کا آغاز لگان سے ہوا اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے‘ ۔
کاجول نے مزید کہا کہ اور خواتین کے معاملے میں بھی عامر خان کا ذوق بہت اچھا ہے۔
اس موقع پر اسٹیج پر کھڑی جوہی چاؤلہ نے بھی مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’میرے پاس بھی عامر خان کے بارے میں کہنے کے لیے بہت کچھ ہے لیکن اگر میں بولنا شروع کردوں تو پوری شام انہی کی باتوں میں گزر جائے گی کیونکہ میں عامر کو اس وقت سے جانتی ہوں جب وہ صرف اے کے تھے اور آج وہ کہاں سے کہاں پہنچ گئے ہیں‘ ۔
واضح رہے کہ عامر خان اور گوری اسپریٹ 5 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔


























Leave a Reply