Skip to content
  • Friday, 12 June 2026
  • 5:58 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • فیفا فٹبال ورلڈکپ ٹرافی کی قیمت کیا ہے اور یہ کس سے بنی ہے؟

حالیہ پوسٹس

  • حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان
  • فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر فیس بک، انسٹا گرام اور فیس بک میں فٹبال سے متعلق متعدد فیچرز متعارف
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش کررہے ہیں
  • بجٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کےکچھ اراکین شریک ہوں گے، بلاول بھٹو شرکت نہیں کریں گے: پی پی میڈیا سیل
  • ایک گاڑی کو 200 لیٹر سے زیادہ ڈیزل دینے پر پابندی عائد
Headline تازہ ترین

فیفا فٹبال ورلڈکپ ٹرافی کی قیمت کیا ہے اور یہ کس سے بنی ہے؟

DAILY MITHAN Jun 12, 2026 0


فیفا فٹبال ورلڈکپ ٹرافی کی قیمت کیا ہے اور یہ کس سے بنی ہے؟

ورلڈکپ ٹرافی / اے ایف پی فوٹو

دنیا کی 48 ٹیموں کے درمیان فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026 کی ٹرافی جیتنے کے لیے جنگ کا آغاز 11 جون سے ہوگیا ہے۔

اگلے ایک ماہ تک 48 ممالک کے 1248 کھلاڑی دنیائے کھیل کے اس سب سے بڑے انعام کو حاصل کرنے کا خواب دیکھیں گے۔

1930 سے 2022 یعنی 92 سال کے دوران 22 بار ورلڈ کپ مقابلوں کا انعقاد ہوا اور 8 ٹیموں نے ٹرافی کو اپنے نام کیا، جن میں برازیل (5 بار)، جرمنی (4 بار)، اٹلی (4 بار)، ارجنٹینا (3 بار)، فرانس (2 بار)، یورو گوئے (2 بار)، انگلینڈ (ایک بار) اور اسپین (ایک بار) شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کو جیتنے والی ٹیم کو ورلڈ کپ ٹرافی کا انعام دیا جاتا ہے جس کی تاریخ بھی اس ایونٹ جتنی پرانی ہے۔

آغاز میں ٹرافی مختلف تھی

فیفا فٹبال ورلڈکپ ٹرافی کی قیمت کیا ہے اور یہ کس سے بنی ہے؟

اس ٹرافی کی تاریخ بھی اس ایونٹ جتنی پرانی ہے / رائٹرز فوٹو

1930 سے 1938 کے ورلڈکپ جیتنے والی ٹیموں کو جو ٹرافی دی گئی اسے فرانس کے ڈیزائنر Abel Lafleur نے ڈیزائن کیا تھا جسے چاندی سے تیار کیا گیا مگر وہ گولڈ پلیٹڈ تھی۔

اس زمانے میں ٹرافی کو ایک یونانی دیوی کے نام پر وکٹری کہا جاتا تھا مگر پھر اس کا نام فیفا کے تیسرے صدر Jules Rimet پر رکھ دیا گیا جن کی جانب سے ورلڈکپ کا خیال پیش کیا گیا تھا۔

1938 کے بعد دوسری جنگ عظیم کے باعث 12 سال تک عالمی ایونٹ کا انعقاد نہیں ہوا اور 1950، 1954، 1958 اور 1962 میں Jules Rimet ٹرافی ٹیموں نے جیتی۔

فیفا فٹبال ورلڈکپ ٹرافی کی قیمت کیا ہے اور یہ کس سے بنی ہے؟

پرانی ٹرافی کا ڈیزائن ایسا تھا / اے پی فوٹو

مگر برطانیہ میں ہونے والے 1966 کے ورلڈکپ کے آغاز سے قبل اس ٹرافی کو ایک عوامی نمائش کے دوران چوری کرلیا گیا جس کو بعد میں ڈھونڈ لیا گیا مگر پھر اس کی ایک نقل ضرور تیار کی گئی۔

1970 میں آخری بار اسے برازیل کو مستقل طور پر دیا گیا۔

مگر 1983 میں ایک بار پھر اصلی Jules Rimet ٹرافی کو چرا لیا گیا جو پھر کبھی نہیں مل سکی جس کے باعث برازیل کو اس کی نقل دی گئی جو اب اسی کے پاس ہے۔

نیا ڈیزائن، نیا کپ

فیفا فٹبال ورلڈکپ ٹرافی کی قیمت کیا ہے اور یہ کس سے بنی ہے؟

اسے فیفا ورلڈکپ ٹرافی کا نام دیا گیا ہے / اے ایف پی فوٹو

اب فیفا ورلڈکپ میں جو ٹرافی استعمال کی جاتی ہے وہ 1974 کے ورلڈکپ کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی۔

اٹلی کے ڈیزائنر Silvio Gazzaniga نے اسے تیار کیا۔

یہ ٹرافی 2038 کے ٹورنامنٹ تک ٹیموں کو دی جائے گی اور اس کے بعد نیا ڈیزائن متعارف کرایا جائے گا۔

پہلے تو ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم اصلی ٹرافی کو اپنے ساتھ لے جاتی تھیں مگر اب فیفا کی جانب سے فاتح ٹیم کو کانسی سے بنی گولڈ پلیٹڈ نقل دی جاتی ہے۔

اصلی ٹرافی فیفا کے ورلڈ فٹبال میوزیم میں رہتی ہے اور خصوصی مواقعوں پر ہی اسے باہر نکالا جاتا ہے۔

اس ٹرافی کو چھونے کی اجازت بھی بہت کم افراد کو حاصل ہے۔

ٹرافی کس سے بنی اور مالیت کیا ہے؟

فیفا فٹبال ورلڈکپ ٹرافی کی قیمت کیا ہے اور یہ کس سے بنی ہے؟

یہ دنیائے کھیل کی سب سے مہنگی ٹرافی ہے / رائٹرز فوٹو

یہ ٹرافی 18 قیراط سونے سے تیار کی گئی ہے جس کا وزن 6 کلوگرام ہے اور 75 فیصد حصہ سونے پر مشتمل ہے۔

اس ٹرافی میں 2 انسان دنیا کو اٹھائے ہوئے نظر آتے ہیں اور جب اسے تیار کیا گیا تو اس کی لاگت 50 ہزار ڈالرز کے قریب تھی مگر موجودہ عہد میں یہ 2 سے 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز (5 ارب 5 کروڑ سے 6 ارب 37 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کی ہے۔

درحقیقت یہ دنیائے کھیل کی سب سے مہنگی ٹرافی ہے جس کی قیمت کا مقابلہ کوئی اور ٹرافی نہیں کرسکتی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر فیس بک، انسٹا گرام اور فیس بک میں فٹبال سے متعلق متعدد فیچرز متعارف
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
بجٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کےکچھ اراکین شریک ہوں گے، بلاول بھٹو شرکت نہیں کریں گے: پی پی میڈیا سیل
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
تازہ ترین
ایک گاڑی کو 200 لیٹر سے زیادہ ڈیزل دینے پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
تازہ ترین
کوئی کچھ بھی کہتا رہے مسئلہ نہیں، اگر میں نے کچھ فیصلہ کیا تو وہ اہم ہوگا: خالد مقبول
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں کفایت شعاری اقدامات ختم کرنےکا حکم دیدیا
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثہ، سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال کل سے ختم ہونے کا امکان
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
تازہ ترین
وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ زیرغور
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
معروف اداکارہ نے گلوکار بادشاہ سے شادی کی تصدیق کردی
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
تازہ ترین
آئندہ مالی سال کے بڑے اور ترجیحی منصوبے کونسے ہونگے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
برطانوی کمپنی نے مٹی سے بجلی پیدا کرنیوالا آلہ تیار کرلیا
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب ایلون مسک کی دولت میں 2025 میں ہر منٹ کتنا اضافہ ہوا؟
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
تازہ ترین
ایم کیو ایم وفدکی وزیراعظم سے ملاقات، کراچی اور حیدرآباد کیلئے 25 ارب کے ترقیاتی پیکج پر اتفاق
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
ممبئی ہائیکورٹ نے پڑوسی کو سلمان خان سے متعلق کس چیز کی ہدایت کی ہے؟
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت چلنے والی تمام ٹرانسپورٹ پر مفت کرائے کی سہولت ختم
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
سیاحوں کی وین حادثے کا مفرور ڈرائیور گرفتار
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
یو اے ای بریسٹ کینسر کی نئی دوا کی منظوری دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
تازہ ترین
وفاقی آئینی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
500 دنوں سے قیدکمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام اسرائیلی عدالت میں پیش
DAILY MITHAN Jun 12, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم نے اپنا گھر اسکیم میں مزید سہولتیں دینے کی ہدایت کردی
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
پاکستان
پاکستان کی کل آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ سے متجاوز، مردوں کی تعداد زیادہ
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے پارٹی اعلامیہ کو پارٹی کے اندر ڈکٹیٹر شپ قرار دے دیا
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
پاکستان
پی پی اور (ن) لیگ کے وفود کی ملاقات، گلگت بلتستان میں بریک تھرو متوقع
DAILY MITHAN Jun 11, 2026