اسرائیل میں 500 دن سے قید غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے سال 2024 میں غزہ کے آخری فعال اسپتالوں میں سے ایک کمال عدوان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو تحویل میں لیا تھا جنہیں اب عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عدالتی سماعت میں وہ ویڈیو لنک پر پیش ہوئے اور تصاویر میں ڈاکٹر حسام انتہائی کمزور دکھائی دیے۔
اسرائیلی حکام کا الزام ہےکہ ڈاکٹر ابو صفیہ کا حماس سے تعلق ہےتاہم ابو صفیہ کے فلسطینی وکیل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام اب تک حماس سے تعلق کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو سماعت کے دوران ہتھکڑیاں لگائی گئیں جب کہ قید کے دوران ان کا وزن 40 کلو کم ہوا۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی سو فلسطینی ڈاکٹرز صرف الزامات کی بنیاد پر اسرائیلی جیلوں میں ہیں اور متعدد فلسطینی اور کچھ اسرائیلی تنظیموں نے بھی فلسطینی ڈاکٹرز کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔


























Leave a Reply