ایران کے خلاف جنگ کے باعث خلیجی خطے میں سیاحت شدید متاثر ہونے کے بعد دبئی کے لگژری ہوٹل اب بڑی حد تک مقامی رہائشیوں پر انحصار کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں سیاحت شدید متاثر ہونے کے بعد اب بعض ہوٹل تزئین و آرائش کے نام پر عارضی طور پر بند کردیےگئے ہیں۔
کچھ ہوٹلز میں تنخواہوں کابحران اور عملے کی کمی ہے جب کہ متعدد ہوٹلز سیاحت کی بحالی اور جنگ خاتمے سے مشروط ہیں۔
پام جمیرہ سمیت معروف سیاحتی مقامات پر واقع 5 اسٹار ہوٹلوں نے رہائشیوں کے لیے خصوصی رعایتی پیکجز متعارف کرائے ہیں جس کے باعث وہ لوگ بھی اب لگژری ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں جو پہلے ان کی بلند قیمتوں کے باعث ایسا نہیں کرسکتے تھے۔


























Leave a Reply