شکارپورکے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے اور 60 خطرناک ڈاکوؤں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
ایس یس پی شکار پور کلیم ملک کے مطابق تیغانی گینگ کے سربراہ بیلو تیغانی نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالے، بیلو تیغانی کی گرفتاری پر ایک کروڑ انعام مقرر کیا گیا تھا اور وہ 102 مقدمات میں مطلوب ہے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ بڈانی، سبزوئی اور دیگر بدنام گینگز کے ڈاکوؤں نے بھی ہتھیار ڈالے، ان ڈاکوؤں پر لاکھوں روپے انعام مقرر کیا گیا تھا۔
ایس ایس پی شکارپور کے مطابق سرینڈر کرنے والے ڈاکوؤں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

























Leave a Reply