پنجاب پولیس کے 5 ہزار اہلکاروں کو گلگت بلتستان الیکشن ڈیوٹی پر بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس نے متعلقہ حکام کو 5 ہزار اہلکار گلگت بلتستان الیکشن ڈیوٹی پر بھجوانے کے لیے مراسلہ بھیج دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے پنجاب پولیس سے اہلکار بھجوانے کی درخواست کی تھی۔
گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر الیکشن 7 جون کو ہوں گے جس دوران 9 لاکھ 58 ہزار 480 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں 403 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں سے 396 مرد امیدواراور 8 خواتین انتخابی میدان میں موجود ہیں۔

























Leave a Reply