بالی وڈ کی ڈانس کوئین اور ورسٹائل اداکارہ مادھوری ڈکشت نے اپنے ماضی کے مشہور گانے کی شوٹنگ کے دوران حاملہ ہونے کی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند ہفتے قبل کوریوگرافر سروج خان کی سابقہ ساتھی روبینہ خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ڈولا رے کی شوٹنگ کے دوران مادھوری 4 ماہ کی حاملہ تھیں۔
اس دعوے نے سوشل میڈیا پر فوری طور پر تمام توجہ اپنی جانب مبذول کرلی اور فلم کی ریلیز کے برسوں بعد کی کہانی سن کر بہت سے شائقین حیران رہ گئے۔
تاہم اب مادھوری نے اس دعوے پر ردعمل دیا اور اسے مسترد کردیا۔
مادھوری ڈکشت نے ہنستے ہوئے مختصراً کہا ‘آرین 2003 میں پیدا ہوا تھا، تو اس سے حساب لگایا جاسکتا ہے’۔
مادھوری کے بڑے بیٹے آرین نینے کی پیدائش 17 مارچ 2003 کو ہوئی جب کہ دیوداس 2002 میں ریلیز کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ مادھوری کی شادی 1999 میں ڈاکٹر شری رام نینے سے ہوئی تھی جس کے بعد اداکارہ امریکا منتقل ہوگئی تھیں، جوڑے کے ہاں دوسرے بیٹے ریان کی پیدائش 2005 میں ہوئی تھی۔


























Leave a Reply