پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے پر عید کے بعد دستخط ہو جائیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے، عید کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔
امریکی صدر کی جانب سے معاہد ابراہیمی قبول کرنے سے متعلق بیان پر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا معاہدہ ابراہیمی ناقابل قبول ہے اور یہ ممکنات میں سے نہیں ہے۔
اسی حوالے سے سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دوسرے ممالک فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے اس لیے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پاکستان اور اس جیسے دوسرے ممالک معاہدہ ابراہیمی کو مان لیں۔


























Leave a Reply