بلوچستان کے ضلع پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشین کے علاقے سرخاب کیمپ میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گردوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئیں ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔


























Leave a Reply