ریاض: النصر کلب نے کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں سعودی پرولیگ کی ٹرافی جیت لی ۔
جمعرات کو سعودی پرولیگ کے آخری میچ میں النصر کلب نے دماق کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر 7 سال بعد ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔
سعوی پرو لیگ میں النصر کلب کا ٹائٹل جیتنے کا انحصار دماق کے خلاف آخری میچ پر تھا جس میں رونالڈو کی ٹیم کو فتح درکار تھی۔
النصر کلب نے پہلے ہی ہاف میں سادیو مانے کےگول کی بدولت برتری حاصل کی ۔
دوسرے ہاف میں 52ویں منٹ میں کومان نے ٹیم کے لیے دوسرا گول کیا۔ 8منٹ بعد ہی دماق نے پینلٹی پر گول کر کے خسارہ کم کیا لیکن اس کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے 63ویں منٹ میں ٹیم کے لیے تیسرا گول داغ دیا۔
18منٹ بعد رونالڈو نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول بنایا اور النصر کلب کو نہ صرف میچ میں 1-4 سے کامیابی دلائی بلکہ 7 سال بعد النصر کلب کو ٹائٹل بھی جتوا دیا ۔
النصر کے کھلاڑیوں نے میدان میں جیت کا جشن منایا، رونالڈو نے بھی ڈرم بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔


























Leave a Reply