راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ان کی فیملی سے ملاقات کرادی گئی۔
بشریٰ بی بی کی فیملی جمعہ کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھیں۔
جیل ذرائع ہے مطابق فیملی ارکان میں بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ اور بھابی مہرالنساء شامل تھیں۔
جیل حکام نے بشریٰ بی بی کی فیملی کی بشری بی بی سے ملاقات کرائی۔ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔
بشری بی بی کی بیٹی اور بھابی نے بشری بی بی کی متاثرہ آنکھ سے متعلق دریافت کیا۔ ملاقات میں زیر سماعت مقدمات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
45 منٹ ملاقات کے بعد بشری بی بی کی فیملی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔


























Leave a Reply