امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ مستعفی ہوگئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق تلسی گبارڈ نے شوہر کو ہڈیوں کے کینسر کی تشخیص ہونے پر استعفیٰ دیا، انہوں نے جمعے کو اوول آفس میں صدر ٹرمپ کو فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔
برطانوی خبر ایجنسی نے اس معاملے سے واقف شخص کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تلسی گبارڈ کو وائٹ ہاؤس نے استعفیٰ دینے پر مجبور کیا۔
یاد رہے کہ تلسی گبارڈ نے گزشتہ سال فروری میں عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تلسی گبارڈ 30 جون کو اپنا عہدہ چھوڑ دیں گی، ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس آرون لوکاس عبوری ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیں گے۔


























Leave a Reply