Skip to content
  • Saturday, 23 May 2026
  • 1:16 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی ’شکستوں‘ کی طویل داستان

حالیہ پوسٹس

  • اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی ان کی فیملی سے ملاقات کروا دی گئی
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
  • آج سندھ اور کراچی میں جتنی جمہوریت ہے وہ کسی اور صوبے یا شہر میں نہیں: بلاول بھٹو
  • امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ مستعفی
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
Headline تازہ ترین

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی ’شکستوں‘ کی طویل داستان

DAILY MITHAN May 22, 2026 0


پاکستان نے عبدالحفیظ کاردار مرحوم کی قیادت میں 1952 میں بھارت کا دورہ کیا۔  ٹیسٹ کرکٹ میں یہ پاکستان کا اولین دورہ تھا۔ پاکستان کرکٹ کی تاریخ 74 برس پر محیط ہے۔ گز رے ہوئے ان برسوں میں قومی کرکٹ ٹیم نے 469 ٹیسٹ کھیلے،152جیتے، 151ہارے اور166 ڈرا رہے۔ پاکستان نے ان ٹیسٹ میچوں میں 262کرکٹرز کو ٹیسٹ کیپ پیش کی۔

حالیہ دورہ بنگلادیش میں قومی کرکٹ ٹیم میزبان ٹیم کے ہاتھوں 0-2 کی ہزیمت سے دوچار ہوئی۔ 

شکست اور فتح کھیل کے دو بنیادی عنصر ہیں البتہ موجودہ قومی کرکٹ ٹیم کی طویل دورانیے کی ٹیسٹ کرکٹ میں تباہی اور بربادی کی کہانی پر پاکستان کرکٹ کے حلقوں میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔ 

کپتان شان مسعود کو دسمبر 2023 میں چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکاء اشرف نے بابر اعظم کے دست بردار ہونے پر قیادت کے منصب پر براجمان کیا۔ گزشتہ 30 ماہ کے دوران پاکستان ان کی قیادت میں 16 میں سے 12 ٹیسٹ ہار چکاہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا یہ تیسرا دورانیہ ہے  جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم 9 ٹیموں میں صرف ویسٹ انڈیز سے اوپر یعنی آٹھویں نمبر پر ہے اور پاکستان کی اگلی 2 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز ویسٹ انڈیز کےساتھ اس کے ہوم گراونڈ پر ہے۔ مطلب خراب کارکردگی کا اگر یہی تسلسل برقرار رہا تو قومی ٹیم سب سے آخری نمبر پر جانے کے دہانے پر کھٹری ہے۔ 

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 21-2019 میں پاکستان پانچویں نمبر پر رہا۔23-2021 کے دوسرے ایڈیشن میں ساتویں اور 25-2023 کے تیسرے ایڈیشن میں نویں اور آخری نمبر پر آیا۔ اور حالات اب بھی انتہائی ابتر دکھائی دے رہے ہیں ۔ فائنل کی دوڑ میں شامل ہونا تو دور کی بات ، پہلی پانچ ٹیموں تک رسائی بھی ایک بٹرا چیلنج دکھائی دیتا ہے۔

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں کیوں اچھا کھیل پیش نہیں کر پارہا؟ ماہرین، مبصرین، کرکٹ پنڈت اور سابق کھلاڑیوں کا ایک ہی نقطہ نظر ہے کہ جب تک ملک میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط نہیں کیا جائے گا،کھلاڑیوں کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی ترغیب نہیں دی جائے گی،حالات یونہی چلتے رہیں گے اور ممکن ہے اس سے بھی ابتر ہو جائیں۔

دراصل ہر کسی کی اپنی رائے ہے بیشتر لوگ پاکستان سپر لیگ کو بھی اس ناکامی کی وجہ قرار دے رہے ہیں جبکہ درحقیت پاکستان سپر لیگ نے تو پاکستان کرکٹ کو استحکام دیا ہے کھلاڑیوں کے مستقبل کو سنوارا ہے البتہ سلیکشن کے معاملات، فٹنس پر سمجھوتہ اور کھلاڑیوں کی توجہ شاید سب سے اہم محرک ہے جس پر درست معنوں میں توجہ دیے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ پائیں گے۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنڑیکٹ کی ’ڈی‘ کیٹگری میں ہیں،بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ کی 4 اننگز میں 87 اوورز کرنے والے دائیں ہاتھ کے تیز بولر محمد عباس بھی اسی کیٹگری میں شامل ہیں۔ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل سینڑل کنٹریکٹ کی ’سی‘ کیٹگری میں اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان کے ساتھ موجود ہیں۔جب ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بورڈ اس نگاہ سے دیکھ رہا ہے تو پھر طویل دورانیے میں پرفارمنس کا بھی یہی معیار نظر آئے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ سے مراعات اور سہولیات میں فائدہ اٹھا نے والے سر فہرست کرکٹرز میں آل راونڈر شاداب خان نے 2020 کے بعد سے کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا، پاکستان کے نمبر ’ون‘ بیٹر بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں دسمبر 2022 کے بعد سے کوئی سینچری اننگز نہیں کھیلی، وہ اس کے بعد سے  34 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔ وکٹ کیپر محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹ میں 2020 اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے 2021 کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی مین آف دا میچ ایوارڈ نہیں لیا۔

گزشتہ 30 ماہ کے دوران قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اس منصب پر آنے والے پانچویں کوچ ہیں، ان سے قبل کرکٹ بورڈ اس عہدے پر محمد حفیظ،جیسن گلیسپیی،عاقب جاوید اور اظہر محمود کے تجربات کر چکا ہے ۔ جب اتنے سارے مسائل ہوں گے تو پھر ہم ٹیسٹ کرکٹ میں شکست کا طوق اپنے گلے سے کیسے اتار سکیں گے؟


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی ان کی فیملی سے ملاقات کروا دی گئی
DAILY MITHAN May 23, 2026
Headline تازہ ترین
آج سندھ اور کراچی میں جتنی جمہوریت ہے وہ کسی اور صوبے یا شہر میں نہیں: بلاول بھٹو
DAILY MITHAN May 23, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ مستعفی
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
میری ملیر ندی مر رہی ہے۔۔۔
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
اسکول ہاسٹل پریوکرینی حملے میں 6 افراد ہلاک ہوئے: روس کا الزام
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
ڈپریشن اور انزائٹی کے باعث دنیا بھر میں ذہنی امراض کے کیسز کی تعداد ایک ارب 20 کروڑ ہوگئی، تحقیق
DAILY MITHAN May 22, 2026
تازہ ترین
ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی اڈوں کو ہونے والے نقصانات کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی کیس کی تحقیقات،کراچی پولیس نے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
چہل قدمی کی اس عادت کو اپنا کر آپ صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
س 22 مئی ، 2026
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھارتی حکومت کی جانب سے آئی پی ایل کا دعوت نامہ تاحال موصول نہیں ہوا: ذرائع
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN May 22, 2026
تازہ ترین
ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو کا ترکیے کا سرکاری دورہ، اعلیٰ دفاعی قیادت سے ملاقاتیں
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
وہ خاتون جس نے دہائیوں کی محنت کے بعد ایک صحرا کو سرسبز جنگل میں تبدیل کر دیا
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
فیس بک نے خاموشی سے اپنی ایک نئی ایپ متعارف کرا دی
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
صدارتی مشیر یو اے ای
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
چین میں دنیا کے پہلے زیرآب ڈیٹا سینٹر نے کام شروع کر دیا
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
مشتبہ ایچ آئی وی مریض کا عام مریضوں کیساتھ آپریشن کیے جانے کا انکشاف
DAILY MITHAN May 22, 2026
تازہ ترین
اہم شخصیات کا ڈیٹا بیرون ملک ایجنسیوں کو فروخت کرنیوالا گینگ پنجاب سے گرفتار
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
ایک دن میں 274 کوہ پیماؤں نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے نیاریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN May 22, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران روانہ ہو گئے
DAILY MITHAN May 22, 2026
پاکستان
بجلی بل پر کیو آرکوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونےکا خدشہ، ایڈوائزری جاری
DAILY MITHAN May 22, 2026
پاکستان
سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کیخلاف تمام شکایات مسترد کردیں
DAILY MITHAN May 22, 2026
پاکستان
وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر تعمیراتی کام 90 روز میں مکمل کرنے کا حکم
DAILY MITHAN May 22, 2026