Skip to content
  • Tuesday, 19 May 2026
  • 8:57 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • نفسیاتی مسائل کے باعث اسرائیلی فوج چھوڑنے والے اہلکاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

حالیہ پوسٹس

  • بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدودکی بندش میں 24 جون تک توسیع
  • نفسیاتی مسائل کے باعث اسرائیلی فوج چھوڑنے والے اہلکاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ
  • روزانہ چند انگور کھانے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا
  • اسلامیہ کالج میں خاتون لیکچرار کو ہراساں کرنے والے طلباء معطل
  • سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 22 خوارج ہلاک کردیے
دنیا

نفسیاتی مسائل کے باعث اسرائیلی فوج چھوڑنے والے اہلکاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

DAILY MITHAN May 19, 2026 0


نفسیاتی مسائل کے باعث اسرائیلی فوج چھوڑنے والے اہلکاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

فوٹو:فائل

اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق  فوجی سروس  چھوڑنے  والے اہلکاروں کی تعداد  میں نمایاں اضافہ  ہوا  ہے  اور  80  فیصد  اہلکار  ذہنی  دباؤ  اور  نفسیاتی  مسائل کی  وجہ  سے فوج چھوڑ  رہے ہیں۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام نے خبردار کیا ہےکہ 7  اکتوبر کے بعد سے مستقل اور  ریزرو فوجیوں پر   پڑنے والا بوجھ بڑھ رہا ہے، اگر کوئی حقیقی حل نہ نکالا گیا تو فوج مستقبل میں جنگی اور معمول کی سکیورٹی ضروریات پوری کرنے میں مشکلات کا شکار ہو جائےگی۔

رپورٹ کے مطابق جنگ سے پہلے ریزرو فوجیوں کو تین سال میں صرف 25 دن خدمات انجام دینا پڑتی تھیں، لیکن 7 اکتوبر 2023 کے بعد بہت سے اہلکار 170 دن سے زیادہ ریزرو ڈیوٹی انجام دے چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے 2026 میں ریزرو ڈیوٹی کو 80 سے 100 دن تک محدود رکھنےکا ہدف  مقرر کیا تھا، لیکن بعض یونٹس پہلے ہی اس حد سے تجاوز کر چکے ہیں، جس کی ایک وجہ ایران  اور لبنان سے متعلق اضافی فوجی مشنز ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مسلسل جنگوں میں ہزاروں فوجی زخمی ہو چکے ہیں جب کہ دیگر نے فوجی سروس چھوڑ دی ہے۔ اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ مہینوں پر محیط مسلسل لڑائی نے بھی شدید تھکن اور ذہنی دباؤ پیدا کیا ہے، جنگ کے آغاز سے اب تک مستقل فوجیوں کو تقریباً بغیر وقفے کے خدمات انجام دینا پڑ رہی ہیں اور انہیں آرام یا تربیت کے لیے مناسب وقت نہیں مل رہا۔

حکام نے اعتراف کیا کہ نظام جنگی فوجیوں کو مختصر آرام کا وقت دینے میں بھی ناکام ہو رہا ہے اور خبردار کیا کہ مسلسل تھکن فوج کی تیاری اور کارکردگی کو متاثر کر سکتی ہے۔

فوج کے اندازے کے مطابق اس وقت تقریباً 80 ہزار اسرائیلی شہری  فوجی بھرتی سے بچ رہے ہیں، جن میں سے 75 فیصد الٹرا آرتھوڈوکس یہودی ہیں۔ 

اسرائیلی فوجی حکام نےکہا ہےکہ سیاسی قیادت کی جانب سے لازمی فوجی سروس اور ریزرو ڈیوٹی سے متعلق فوری قانون سازی  الٹرا آرتھوڈوکس  (کٹر روایت پسند)  یہودیوں کو فوجی بھرتی سے استثنیٰ دینے والے متنازع  بل کے ساتھ جوڑنے کی وجہ سے رکی ہوئی ہے۔ اس  کے باعث اسرائیلی فوج میں افرادی قوت کا بحران بڑھ رہا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ  الٹرا آرتھوڈوکس استثنیٰ بل، لازمی فوجی سروس کی مدت بڑھانے کا بل اور ریزرو ڈیوٹی میں توسیع کا بل الگ الگ منظور کیے جانے چاہئیں۔ انہیں ایک ساتھ جوڑنے سے  دو اہم قوانین تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں جن کی فوج کو افرادی قلت پوری کرنے کے لیے فوری ضرورت ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق فوج کے اہم ترین مطالبات میں سے ایک لازمی فوجی سروس کو موجودہ 32 ماہ سے بڑھا کر 36 ماہ کرنا ہے۔ فوج نے جنوری 2024 میں پہلی بار اس قانون سازی کا مطالبہ کیا تھا، لیکن اب تک اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو الٹرا آرتھوڈوکس بھرتی کے تنازع سے جوڑنے کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے۔ فوجی ذرائع کے مطابق اس کے آپریشنل اثرات نہایت سنگین ہیں کیونکہ ہزاروں جنگی فوجی جنوری میں ریٹائر ہونے والے ہیں، جبکہ نئے بھرتی ہونے والے فوجیوں کی تربیت مکمل ہونے میں ابھی وقت باقی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اس وقت تقریباً 12 ہزار لازمی فوجیوں کی کمی ہے، جن میں 6 ہزار سے 7 ہزار  تک جنگی اہلکار شامل ہیں۔ حکام کا اندازہ ہے کہ اگر فوجی سروس کی مدت کم کی گئی تو مزید 4 ہزار  فوجیوں کی فوری کمی پیدا ہو جائے گی جو طویل عرصے تک برقرار رہ سکتی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
دنیا
بھارتی سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت دے دی
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
منگنی کی تقریب میں شرکت کیلئے جانیوالی بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 13 افراد ہلاک
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
بھارتی عدالت نے مدھیہ پردیش کی تاریخی مسجدکو مندر قرار دیدیا
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
ایران نے نیک نیتی سے مذاکرات نہ کیے تو صدر ٹرمپ ضروری فیصلہ کریں گے: نائب ترجمان وائٹ ہاؤس
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
ٹرمپ کی ایران کا نام و نشان مٹانے کی دھمکی، عالمی منڈیاں لرز اٹھیں
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
اسلاموفوبیا امریکا بھر میں مسلم کمیونٹی کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے: ظہران ممدانی
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
امریکا نے بھارت کیلئے اپاچی ہیلی کاپٹر سپورٹ سروسز اور آلات کی منظوری دے دی
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
رواں برس خطبہ حج مسجد نبوی ﷺکے امام و خطیب شیخ علی الحذیفی دیں گے
DAILY MITHAN May 18, 2026
دنیا
ایران جنگ کے باعث امریکی میزائل ذخائر متاثر، پینٹاگون نے 10 ہزار میزائل خریدنے کا معاہدہ کرلیا
DAILY MITHAN May 18, 2026
دنیا
یو اے ای میں بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے نئے قانون کا نفاذ
DAILY MITHAN May 18, 2026
دنیا
اقلیت مخالف سرگرمیوں کے الزامات، بھارتی دہشتگرد تنظیم آر ایس ایس شدید عالمی دباؤ میں آگئی
DAILY MITHAN May 18, 2026
دنیا
افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیم داعش خراسان یورپ کیلئے سنگین خطرہ قرار
DAILY MITHAN May 18, 2026
دنیا
سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ سیزن کی تاریخوں کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN May 18, 2026
دنیا
امریکا کیجانب سے ایران کیلئے امن عمل کی 5 سخت شرائط مقرر، نقصان کا معاوضہ دینے سے انکار
DAILY MITHAN May 18, 2026
دنیا
7 اکتوبر حملے کے ذمہ داروں کے خاتمے کا مشن مکمل ہونے کے قریب ہے، اسرائیلی وزیراعظم
DAILY MITHAN May 18, 2026
دنیا
چین کا اگلے 3 سال کے دوران امریکا سے 17 ارب ڈالر کی زرعی مصنوعات خریدنے کا وعدہ
DAILY MITHAN May 18, 2026
دنیا
ایران نے اسرائیل کیساتھ تعلقات بڑھانے پر متحدہ عرب امارات کو خبردار کر دیا
DAILY MITHAN May 18, 2026
دنیا
اسرائیلی فوج میں افرادی قوت کا شدید بحران، 12ہزار اہلکاروں کی کمی کاسامنا: اسرائیلی میڈیا
DAILY MITHAN May 17, 2026
دنیا
امریکی نیوز سائٹ کو دعویٰ
DAILY MITHAN May 17, 2026
دنیا
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور اور مستقل امن کیلئے پرامید ہوں، وزیراعظم
DAILY MITHAN May 17, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ثنا یوسف قتل کیس کا فیصلہ آگیا، ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنادی گئی
DAILY MITHAN May 19, 2026
پاکستان
سیاست نہ کرنے کی یقین دہانیوں کے بعد بشریٰ فیملی کیلئے ریلیف
DAILY MITHAN May 19, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت کا زمینداروں سے 2 لاکھ 25 ہزار ٹن گندم خریدنے کا اعلان
DAILY MITHAN May 19, 2026
پاکستان
خیبر پختونخواکے مسائل پر پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک پیج پر، وفاق سے صوبےکے حقوق ادا کرنےکا مطالبہ کردیا
DAILY MITHAN May 18, 2026