رواں برس مسجد نبوی ﷺکے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی خطبہ حج دیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق ادارہ امور حرمین شریفین نے اعلان کیا ہےکہ مسجد نبوی ﷺ کے امام و خطیب شیخ علی الحذیفی منگل 26 مئی 9 ذی الحج 1447 ہجری کو عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبوی ﷺکے امام و خطیب شیخ علی الحذیفی کا شمار نہ صرف سعودی عرب بلکہ دنیا بھر میں قرآن کریم کے ممتاز قراء میں ہوتا ہے۔
شیخ علی الحذیفی اس سے قبل مسجد قبا اور مسجد الحرام کے بھی امام و خطیب رہ چکے ہیں۔
خیال رہےکہ سعودی عرب میں آج سے ماہ ذی الحج کا آغاز ہوچکا ہے۔ مناسک حج کا اہم ترین رکن وقوف عرفہ 26 مئی کو ادا کیا جائےگا جب کہ عید الاضحیٰ بدھ 27 مئی 2026 کو ہوگی۔


























Leave a Reply