Skip to content
  • Tuesday, 19 May 2026
  • 1:36 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ملک میں دوبارہ شفاف اور منصفانہ الیکشن کرائے جائیں تاکہ حقیقی عوامی نمائندگی سامنے آسکے: مولانا فضل الرحمان

حالیہ پوسٹس

  • جون میں بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ سےبچالیا گیا
  • ترکیہ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا
  • ملک میں دوبارہ شفاف اور منصفانہ الیکشن کرائے جائیں تاکہ حقیقی عوامی نمائندگی سامنے آسکے: مولانا فضل الرحمان
  • رواں برس خطبہ حج مسجد نبوی ﷺکے امام و خطیب شیخ علی الحذیفی دیں گے
  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی 3 ماہ کی چھٹیاں دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
Headline تازہ ترین

ملک میں دوبارہ شفاف اور منصفانہ الیکشن کرائے جائیں تاکہ حقیقی عوامی نمائندگی سامنے آسکے: مولانا فضل الرحمان

DAILY MITHAN May 19, 2026 0


ملک میں دوبارہ  شفاف اور منصفانہ الیکشن کرائے جائیں تاکہ حقیقی عوامی نمائندگی سامنے آسکے: مولانا فضل الرحمان

فوٹو: آن لائن

جمیعت علماء اسلام کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہےکہ  ملک میں دوبارہ آزاد شفاف اور منصفانہ انتخابات کرائے جائیں تاکہ حقیقی عوامی نمائندگی سامنے  آسکے۔

کراچی پریس کلب میں  میٹ دی پریس سے خطاب  میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  صدر  زرادی ایوان صدر میں رہتے ہوئے کوئی سیاسی کردار ادا نہیں کرسکتے،  انہیں نیچے اتر کر بات کرنا ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  اس  وقت  ملک جس گھمبیر صورتحال سے دوچار ہے اسے سنجیدگی سے لیا جائے، کے پی اور  بلوچستان میں امن وامان مخدوش ہے، اندرون سندھ ڈاکوؤں کا راج ہے، حکمران امن وامان کے لیے سنجیدہ نہیں، نہ معیشت کی فکر ہے، آج کوئی شخص روزمرہ کی ضرورت پوری نہیں کرسکتا ہے نہ بچوں کو اچھی تعلیم دلاسکتا ہے، بین الاقوامی حالات کو بنیاد بنا کر عوام  پر مہنگائی کا پہاڑگرا دیا گیا ہے۔

مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  بظاہر عوام کو  ووٹ ڈالنےکی اجازت ہے لیکن عوامی رائے کو بدل دیا جاتا ہے، آج کی پارلیمنٹ کیا قوم کی نمائندہ ہے؟ یہ زبردستی کب تک چلےگی، عوام سے ہی ریاست بنتی ہے، اس پہلو کو نظرانداز کیا جائے تو کیا بچتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ  اٹھائیسویں ترمیم  پرحکومت کی طرف  سےکوئی واضح بات نہیں آئی، ہم نظام کے اندر  رہتے  ہوئے  ہر معاملے پربات کرنےکے لیے تیار ہیں، ہم نظام سے باہرکسی مسئلے پر بات کرنے کے قائل نہیں، الیکشن دوبارہ شفاف ہوناچاہیے تاکہ ملک آگے بڑھے اور عوام کے مسائل حل ہوں۔

 ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے لیے  ناگزیر ہیں۔ دونوں ممالک کو مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ 



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ترکیہ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی 3 ماہ کی چھٹیاں دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب میں ماڈل ولیج پروگرام کے تحت 2 ہزار دیہات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کر رہے ہیں، مریم نواز
DAILY MITHAN May 18, 2026
تازہ ترین
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کیلئے سزائے موت کا امتیازی قانون نافذ کردیا
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
لمبی اور صحت مند زندگی کیلئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنا چاہیے؟
DAILY MITHAN May 18, 2026
تازہ ترین
سی ویو پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت کیس کے ملزم کی تفصیلات جیو نیوز نےحاصل کرلیں
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
انسٹا گرام میں ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنے کے فیچر کی آزمائش
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
تنہا رہنے سے بچنے کیلئے 78 سالہ فرد نے سپر مارکیٹ میں رہنا شروع کر دیا
DAILY MITHAN May 18, 2026
تازہ ترین
آئی ایم ایف کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 5500 روپے اضافےکا مطالبہ
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
نیپالی کوہ پیما نے 32 ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سرکرکے نیا ریکارڈ بنادیا
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
حکومت سندھ نے 500 نئی ای وی بسوں کی منظوری دیدی
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم نے کاروباری مراکز کی بندش کے اوقات میں بڑی رعایت دیدی
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
آئی فونز میں بیٹری آئیکون کے نیچے یہ لائن کیوں نظر آتی ہے؟
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
ناظم امتحانات کے سیکرٹری پر الزامات، امتحانی نتائج میں تاخیر کا خدشہ
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی کتنی مرتبہ پاکستان سے باہر گئی؟ ملزمہ اور اسکے شوہرکی ٹریول ہسٹری سامنے آگئی
DAILY MITHAN May 18, 2026
تازہ ترین
اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ کیلئے امداد لیجانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک لیا
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعلیٰ کے پی کا وزیراعظم سے سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی کی بندش کا مسئلہ حل کرنےکا مطالبہ
DAILY MITHAN May 18, 2026
تازہ ترین
حکومتی قانون سازی کالعدم قرار، وفاقی شرعی عدالت نے خودکشی کو جرم قرار دیدیا
DAILY MITHAN May 18, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خیبر پختونخواکے مسائل پر پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک پیج پر، وفاق سے صوبےکے حقوق ادا کرنےکا مطالبہ کردیا
DAILY MITHAN May 18, 2026
پاکستان
بھارت نے دوبارہ للکارا تو اس کا جغرافیہ بدل کر اسے تاریخ کا حصہ بنادیں گے: خواجہ آصف
DAILY MITHAN May 18, 2026
پاکستان
شہدادپور ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے پنجاب جانیوالی پاک بزنس ٹرین کو حادثہ، اپ ٹریک بند
DAILY MITHAN May 18, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا شکوہ
DAILY MITHAN May 17, 2026