Skip to content
  • Monday, 18 May 2026
  • 9:04 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • لمبی اور صحت مند زندگی کیلئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنا چاہیے؟

حالیہ پوسٹس

  • خیبر پختونخواکے مسائل پر پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک پیج پر، وفاق سے صوبےکے حقوق ادا کرنےکا مطالبہ کردیا
  • رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملکی آئی ٹی برآمدات 3 ارب 80 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں
  • اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کیلئے سزائے موت کا امتیازی قانون نافذ کردیا
  • لمبی اور صحت مند زندگی کیلئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنا چاہیے؟
  • سی ویو پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت کیس کے ملزم کی تفصیلات جیو نیوز نےحاصل کرلیں
Headline تازہ ترین

لمبی اور صحت مند زندگی کیلئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنا چاہیے؟

DAILY MITHAN May 18, 2026 0


لمبی اور صحت مند زندگی کیلئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنا چاہیے؟

یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی / فائل فوٹو

اگر آپ اپنی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو گھنٹوں تک جم میں گزارنے کی ضرورت نہیں۔

درحقیقت ہر ہفتے محض 30 منٹ کی سخت ورزش سے ہی صحت کو نمایاں حد تک بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ بات ناروے میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ابھی طبی اداروں کی جانب سے ہر ہفتے کم از کم ڈھائی گھنٹے یا 150 منٹ تک ورزش کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے اور یہ دورانیہ جتنا زیادہ ہو، اتنا بہتر ہوتا ہے۔

مگر بیشتر افراد کے لیے اس ہدف کو پورا کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

نارویجن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ بامقصد طبی فوائد کے لیے بیشتر افراد کو بہت زیادہ وقت تک ورزش کرنے کی ضرورت نہیں۔

تحقیق کے مطابق محض 30 منٹ کی سخت ورزش سے بھی صحت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

یعنی روزانہ ساڑھے 4 منٹ یا ہر دوسرے دن 10 منٹ کی ورزش ہی کافی ہے، مگر جسمانی سرگرمیوں کی شدت اہم ہیں۔

یعنی ورزش ایسی ہو کہ سانس پھول جائے مگر پھر بھی مختصر جملے بولنے کے قابل ہوں، تاہم گانا نہ گا سکیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ بیشتر افراد کے لیے ورزش کے حوالے سے سب سے بڑا چیلنج وقت کی کمی ہوتا ہے، مگر مختصر وقت کی سخت ورزش کو عادت بنانا بھی کافی ہے۔

محققین نے بتایا کہ مختصر وقت کی سخت ورزشوں سے کارڈیو فٹنس بہتر ہوتی ہے جو کہ طویل المعیاد بنیادوں پر اچھی صحت کے لیے اہم ہوتی ہے۔

کارڈیو فٹنس سے مراد ورزش کرتے ہوئے جسم کی آکسیجن کو جذب کرنے اور مسلز سمیت اعضا تک پہنچانے کی اچھی صلاحیت ہے۔

تیز رفتاری سے چہل قدمی، دوڑنے، تیراکی، سیڑھیاں چڑھنے اور سائیکل چلانے جیسی ورزشوں سے دل کی دھڑکن کی رفتار تیز ہو جاتی ہے جبکہ سانس پھول جاتی ہے، جس سے دل اور نظام تنفس سے جڑی صحت بہتر ہوتی ہے۔

دل اور نظام تنفس کی فٹنس موجودہ اور مستقبل کی صحت کے بارے میں جاننے کا بہترین ذریعہ ہوتی ہے۔

محققین کے مطابق اچھی کارڈیو فٹنس سے 30 امراض اور قبل از وقت موت کا خطرہ 40 سے 50 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ بہتر تو یہ ہے کہ روزانہ ہی کچھ منٹ کی ورزش کریں تاکہ ان سے 24 سے 48 گھنٹوں کے لیے بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کی سطح میں بہتری آئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضرورت نہیں کہ آپ پوری رفتار سے دوڑنا شروع کر دیں، بلکہ تیز رفتاری سے چہل قدمی بھی بہترین ثابت ہوسکتی ہے، مگر رفتار اتنی ہو کہ سانس پھول جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مگر اہم بات یہ ہے کہ ورزش کو معمول بنایا جائے کیونکہ اسے چھوڑنے کے بعد کارڈیو فٹنس میں تیزی سے کمی آتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل Progress in Cardiovascular Diseases میں شائع ہوئے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کیلئے سزائے موت کا امتیازی قانون نافذ کردیا
DAILY MITHAN May 18, 2026
تازہ ترین
سی ویو پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت کیس کے ملزم کی تفصیلات جیو نیوز نےحاصل کرلیں
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
انسٹا گرام میں ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنے کے فیچر کی آزمائش
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
تنہا رہنے سے بچنے کیلئے 78 سالہ فرد نے سپر مارکیٹ میں رہنا شروع کر دیا
DAILY MITHAN May 18, 2026
تازہ ترین
آئی ایم ایف کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 5500 روپے اضافےکا مطالبہ
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
نیپالی کوہ پیما نے 32 ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سرکرکے نیا ریکارڈ بنادیا
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
حکومت سندھ نے 500 نئی ای وی بسوں کی منظوری دیدی
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم نے کاروباری مراکز کی بندش کے اوقات میں بڑی رعایت دیدی
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
آئی فونز میں بیٹری آئیکون کے نیچے یہ لائن کیوں نظر آتی ہے؟
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
ناظم امتحانات کے سیکرٹری پر الزامات، امتحانی نتائج میں تاخیر کا خدشہ
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی کتنی مرتبہ پاکستان سے باہر گئی؟ ملزمہ اور اسکے شوہرکی ٹریول ہسٹری سامنے آگئی
DAILY MITHAN May 18, 2026
تازہ ترین
اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ کیلئے امداد لیجانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک لیا
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعلیٰ کے پی کا وزیراعظم سے سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی کی بندش کا مسئلہ حل کرنےکا مطالبہ
DAILY MITHAN May 18, 2026
تازہ ترین
حکومتی قانون سازی کالعدم قرار، وفاقی شرعی عدالت نے خودکشی کو جرم قرار دیدیا
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کی میچ میں مضبوط پوزیشن، پاکستان پر دباؤ برقرار
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
صنم کی کانز فیسٹیول میں شرکت، شوہر محب مرزا نے جذباتی پیغام شیئر کردیا
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
پرو وی سی ڈاؤ یونیورسٹی
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
وانا میں دھماکے سے قبائلی سردار سمیت 3 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN May 18, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خیبر پختونخواکے مسائل پر پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک پیج پر، وفاق سے صوبےکے حقوق ادا کرنےکا مطالبہ کردیا
DAILY MITHAN May 18, 2026
پاکستان
بھارت نے دوبارہ للکارا تو اس کا جغرافیہ بدل کر اسے تاریخ کا حصہ بنادیں گے: خواجہ آصف
DAILY MITHAN May 18, 2026
پاکستان
شہدادپور ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے پنجاب جانیوالی پاک بزنس ٹرین کو حادثہ، اپ ٹریک بند
DAILY MITHAN May 18, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا شکوہ
DAILY MITHAN May 17, 2026