وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پنجاب میں ماڈل ولیج پروگرام کے تحت 2 ہزار دیہات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے، روابط میں اضافےکے لیے شاہراہوں اور بنیادی ڈھانچے کو ترقی دے رہے ہیں۔
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ورلڈ اربن فورم سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب میگا پروجیکٹ کے تحت صفائی کا جامع نظام مرتب کیا، ایس سی او نے لاہور کو اہم ثقافتی شہر قرار دیا ہے، سیاحت کے شعبے پر توجہ مرکوز ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ بھرپور مہمان نوازی پر آذربائیجان کی قیادت کی مشکور ہوں، صدر الہام علیوف کی قیادت میں آذربائیجان کی ترقی قابل تحسین ہے، پاکستان کی قیادت اور عوام کی طرف سے محبت کا پیغام لائی ہوں، ورلڈ اربن فورم میں شرکت پر خوشی ہے۔
ورلڈ اربن فورم کی سائیڈ لائنز پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عالمی رہنماؤں کے ساتھ خوشگوار اور تعمیری ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ ان رہنماؤں میں بلغاریہ کے صدر رومین رادیو، کرغز ریپبلک کے صدر داسیر جاپارو، ازبکستان کے صدر شووکت میزیر یوو، جارجیا کے وزیر اعظم ارکلی کوباخدیز شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں پائیدار، مضبوط اور عوام دوست شہری ترقی کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔
اس سے پہلے مریم نواز نے باکو کے قدیم علاقے میں جا کر تندور میں روٹی بھی بنائی۔


























Leave a Reply