پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی 3 ماہ کی چھٹیاں دینےکا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
درخواست آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نےدائرکی ہے، جسٹس خالد اسحاق درخواست پر کل سماعت کریں گے۔
درخواست میں پنجاب حکومت، محکمہ اسکولز ایجوکیشن دیگرکو فریق بنایاگیا ہے، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے3 ماہ کی موسم گرماکی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا، پاکستان میں تعلیمی سال کم ہو کر120 دن کارہ گیا ہے، امریکا، انگلینڈ سمیت دیگر ممالک میں تعلیمی سال230 دن کاہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 3 ماہ تعلیمی ادارے بندکرنے سے طلبہ کی پڑھائی متاثر ہوگی، استدعا کی گئی کہ عدالت 3 ماہ تک تعلیمی ادارے بند کرنےکا نوٹیفکیشن کالعدم قراردے۔
درخواست گزار نے مطالبہ کیا کہ عدالت تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی تعطیلات 6 سے8 ہفتے کرنے کا حکم دے۔


























Leave a Reply